تازہ ترین :
تازہ ترین »
Bagikan kepada teman!
ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی پچھلے پانچ ماہ کی رپورٹ جاری کردی گئی،ضلعی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پوری تندہی سے ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے : ڈی پی او عثمان اکرم گوندل ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ جرائم کی شرع اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : نئی سبزی وپھل منڈی کے تعمیراتی کام کو رواں ماہ کے آخر تک معیار کے ساتھ پورا کیا جائے : ڈی سی معظم سپراء ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : ڈی سی معظم سپراء، ڈی پی او عثمان گوندل سمیت ضلعی افسران کے سستے رمضان بازاروں کے دورے ۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔ٹوبہ ٹیک سنگھ : بازاروں میں انکروچمنٹ ختم نے ہونے سے بازاروں میں خریداری کے لیے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہر اور دیہات میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ۔۔۔۔ ۔

شہر میں پانی کی فراہمی یقینی نہ بنائی گئی تو چئیرمین کے دفتر کے سامنے دھرنا دیں گے : میونسپل کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اپوزیشن لیڈر عمر فاروق باجوہ

Saud Ahmed نے شائع کیا 07/06/2017 | Wednesday, June 07, 2017

07/06/2017


میونسپل کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اپوزیشن لیڈر کونسلر محمد عمر فاروق باجوہ نے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث شہر میں پانی کی سپلائی کا نظام درہم برہم ہے اور شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ،محمد عمر فاروق باجوہ نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین غلام نبی گجر نے اگر فوری طور پر شہر میں پانی کی سپلائی کے نظام کو بہتر بناتے ہوئے شہریوں کو وافر مقدار میں صاف پانی کی دستیابی یقینی نہ بنائی تو مسلم لیگ ن کے کونسلرز ان کے دفتر کے باہر دھرنا دیں گے ،انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی میں بھی چیئرمین کی عدم دلچسپی شامل ہے ،اور جان بوجھ کر مسئلہ کو الجھایا جارہا ہے ۔

ٹوبہ نیوز ٹوبہ ٹیک سنگھ کا پہلا آن لائن نیوز پورٹل ہے جس کو اشاعت کے مسلسل دس سال ہو چکے ہیں۔ خبروں کے لیے رابطہ کریں چیف ایگزیکٹو : میاں سعود احمد 03428822228 
تبصرے | | Read More...

ٹوبہ ٹیک سنگھ: ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کاشف نواز ملک کا مختلف رمضان بازاروں کا دورہ ،

ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز میاں محمد عرفان اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کاشف نواز ملک نے مختلف رمضان بازاروں کا دورہ کرکے اشیائے خوردونوش کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا ،انہوں نے رمضان بازاروں میں خریداری کیلئے آنے والے صارفین سے بھی اشیاء کے معیار اور مقررہ قیمتوں کے مطابق فروخت کے متعلق دریافت کیا ،مذکورہ افسران نے رمضان بازاروں کے عملہ کو ہدایت کی کہ صارفین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں ۔
ٹوبہ نیوز ٹوبہ ٹیک سنگھ کا پہلا آن لائن نیوز پورٹل ہے جس کو اشاعت کے مسلسل دس سال ہو چکے ہیں۔ خبروں کے لیے رابطہ کریں چیف ایگزیکٹو : میاں سعود احمد 03428822228 

تبصرے | | Read More...

ٹوبہ ٹیک سنگھ نئی سبزی وپھل منڈی کے تعمیراتی کام کو رواں ماہ کے آخر تک معیار کے ساتھ پورا کیا جائے : ڈی سی معظم سپراء

ٹوبہ ٹیک سنگھ - ٹوبہ نیوز ڈیسک
نئی سبزی وپھل منڈی کے تعمیراتی کام کو رواں ماہ کے آخر تک معیار کے ساتھ پورا کیا جائے ،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر معظم اقبال سپرا نے نئی سبزی منڈی کے تعمیر اتی کام کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عبدالغفور چوہدری ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمن ،چےئرمین مارکیٹ کمیٹی رانا عبدالقیوم خاں سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ،ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران و ملازمین کو سبزی منڈی کے کام کو معیاری بنانے کی ہدایت کی ،اور کہا کہ تعمیراتی کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور بلاوجہ تاخیر بھی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔



ٹوبہ نیوز ٹوبہ ٹیک سنگھ کا پہلا آن لائن نیوز پورٹل ہے جس کو اشاعت کے مسلسل دس سال ہو چکے ہیں۔ خبروں کے لیے رابطہ کریں چیف ایگزیکٹو : میاں سعود احمد 03428822228 

تبصرے | | Read More...

ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ جرائم کی شرع اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ





ٹوبہ ٹیک سنگھ (ٹوبہ نیوزڈیسک)ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا ،اس موقع پر انہوں نے مختلف رمضان بازاروں میں سیکورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ اشیائے خوردونوش کے معیار اور قیمتوں کا بھی جائزہ لیا،اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عثمان اکرم گوندل بھی ان کے ہمراہ تھے ،جبکہ ڈی پی او آفس میں ضلعی پولیس افسران کے ساتھ مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او نے اشتہاری ملزمان کی فوری گرفتاری کے ساتھ ساتھ ہدایت کی کہ پولیس ملازمین شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کی خاطر پوری تندہی سے اپنے فرائض سر انجام دیں ،اجلاس میں ڈی پی او عثمان اکرم گوندل نے ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کو ضلع میں امن و امان کی صورتحال اور کارکردگی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ،اس موقع پر ڈی ایس پیز اور تمام تھانوں کے ایس ایچ 
اوز بھی موجود تھے ۔

ٹوبہ نیوز ٹوبہ ٹیک سنگھ کا پہلا آن لائن نیوز پورٹل ہے جس کو اشاعت کے مسلسل دس سال ہو چکے ہیں۔

 خبروں کے لیے رابطہ کریں چیف ایگزیکٹو : میاں سعود احمد 03428822228 
]
تبصرے | | Read More...

ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی پچھلے پانچ ماہ کی رپورٹ جاری کردی گئی،ضلعی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پوری تندہی سے ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے : ڈی پی او عثمان اکرم گوندل



ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ضلعی پولیس نے رواں سال گزشتہ پانچ ماہ کے دوران 701اشتہاری ملزمان گرفتار جبکہ ایک کروڑ 20لاکھ 16ہزار 469روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عثمان اکرم گوندل نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ پانچ ماہ کے دوران ضلعی پولیس نے اے کیٹگری میں شامل 95اور بی کیٹگری کے 606اشتہاریوں کو گرفتار کیا ،منشیات کے 2017مقدمات درج کرکے ملزمان کے قبضہ سے 57کلو 205گرام چرس ،430گرام افیون ،2کلو 103گرام ہیر وئن ،2432لیٹر شراب برآمد کی اور7چالو بھٹیاں پکڑیں ،ناجائز اسلحہ کے 136مقدمات درج کرکے ملزمان کے قبضہ سے 7عدد کلاشنکوف ،ایک عدد رائفل ،22عدد بندوقیں ،5عدد ریوالور ،103عدد پسٹل ،2عدد کاربین اور 754راؤنڈ برآمد کئے ،جواریوں کے خلاف 36مقدمات جبکہ قحبہ خانوں کے 6مقدمات درج ہوئے ،اسی طرح 7گینگ کے 20ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 16لاکھ 62ہزار 700روپے اور 7عدد پسٹل ،4عدد بندوقیں ،ایک عدد رائفل اور 61راؤنڈ برآمد کئے ،ضلع میں 204سرچ آپریشنز کے دوران 6ہزار 958افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی ،عارضی رہائش گاہ پنجاب ایکٹ کے تحت 40مقدمات ،پنجاب ساؤنڈ ریگو لیشن ایکٹ کے تحت 69مقدمات ،اینٹی وال چاکنگ ایکٹ کے تحت 32مقدمات ،سیکورٹی ایکٹ کے تحت 55مقدمات ،زیر دفعات 212، 216کے تحت 72مقد مات درج کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ،رابری کے 61مقدمات درج ہوئے اور ان مقدمات میں 45لاکھ 97ہزار 664روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ،نقب زنی کے 59مقدمات میں 8لاکھ 54ہزار روپے ،سرقہ وہیکلز کے 61مقدمات درج اور 10لاکھ 26ہزار 300روپے کا مال مسروقہ برآمد ،زیر دفعہ 382ت پ کے 2مقدمات میں 10لاکھ روپے ،مویشی چوری کے 37مقدمات درج اور 10لاکھ 49ہزار روپے کی ریکوری جبکہ سرقہ عام کے 85مقدمات درج کرکے 34لاکھ 89ہزار 805روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عثمان اکرم گوندل نے کہا کہ ضلعی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پوری تندہی سے ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے ،عوام کو بھی چاہیے کہ وہ امن و امان قائم کرنے کے سلسلہ میں پولیس کے ساتھ تعاون کرے ۔
ٹوبہ نیوز ٹوبہ ٹیک سنگھ کا پہلا آن لائن نیوز پورٹل ہے جس کو اشاعت کے مسلسل دس سال ہو چکے ہیں۔

 خبروں کے لیے رابطہ کریں چیف ایگزیکٹو : میاں سعود احمد 03428822228 
]
تبصرے | | Read More...

Google ads

اصلاح پروگرام

اصلاح پروگرام

ٹوبہ نیوز

ٹوبہ نیوز

ہم سے رابطہ کریں

Name

Email *

Message *

مقبول خبریں

خوبصورت انداز میں خبریں پڑھیں

دنیا

پاکستان

کھیل

CEO Of Toba News

CEO Of Toba News
Mian Saud Ahmed
 
Company Info | Contact Us | Privacy policy | Term of use | Widget | Advertise with Us | Site map
Copyright © 2011. TOBA NEWS . All Rights Reserved.
Design Template by Saud Ahmed | Support by creating website | Powered by Blogger