تازہ ترین :
ڈی پی او ٹوبہ عثمان گوندل کا ون ویلنگ، پتنگ بازی ، جواء کے اڈوں اور شادی کی تقریبات پر ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کرنے کا حکم ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ جرائم کی شرع اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : نئی سبزی وپھل منڈی کے تعمیراتی کام کو رواں ماہ کے آخر تک معیار کے ساتھ پورا کیا جائے : ڈی سی عرفان نواز میمن ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہر اور گردو نواح میں سرچ آپریشنز ، مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک سے چیکنگ ۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔ٹوبہ ٹیک سنگھ : بازاروں میں انکروچمنٹ ختم نہ ہونے سے بازاروں میں خریداری کے لیے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہرجگہ جگہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم ٹریفک کی روانی شدید متاثر۔۔۔۔ ۔
Home » » Fuel price reduction may not affect fares significantly

Fuel price reduction may not affect fares significantly

Mian Saud IT Solutions نے شائع کیا 11/01/2015 | Sunday, January 11, 2015


وزیر اعظم کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے باوجود پنجاب پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کرایوں میں کمی کے ثمرات عوام تک نہ پہنچانے کی ٹھان لی ۔ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن ارسال نہ کرکے ٹرانسپورٹرز کو لوٹ مار کا موقع فراہم کردیا گیا ۔بھتہ خور ، کرپٹ ، نااہل ٹرانسپورٹ اتھارٹی و ٹریفک پولیس حکام نے مسافروں کو ٹرانسپورٹرز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ۔مسافروں کا گڈ گورننس کی دعویدار حکومت سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ
ٹوبہ ٹیک سنگھ(میاں سعود احمد سیکرٹری اطلاعات و نشریات ڈسٹرکٹ پریس کلب) : وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے باوجود پنجاب پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کرایوں میں کمی کے ثمرات عوام تک نہ پہنچانے کی ٹھان لی ہے اور ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن ارسال نہ کرکے ٹرانسپورٹرز کو لوٹ مار کا موقع فراہم کردیا گیا ہے نیز بھتہ خور ، کرپٹ ، نااہل ٹرانسپورٹ اتھارٹی و ٹریفک پولیس حکام نے مسافروں کو ٹرانسپورٹرز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیاہے جس پر مسافروں نے گڈ گورننس کی دعویدارخادم اعلیٰ پنجاب کی حکومت سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔ جھنگ ٹوبہ ، ٹوبہ جھنگ روڈ ، جھنگ سرگودھا ،سرگودھاجھنگ ، فیصل آباد جھنگ ، جھنگ فیصل آباد روڈ سمیت دیگر شاہرات پر روزانہ سفر کرنے والے مسافروں بشمول سرکاری و نیم سرکاری ملازمین کی بڑ ی تعداد نے میڈیاسے بات چیت کے دوران بتایاکہ حکومت پاکستان کی جانب سے عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت کم ہونے کے باعث گزشتہ 4ماہ سے مسلسل کمی کی جارہی ہے مگر اس کے ثمرات عوام تک نہ پہنچائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ وزیراعظم نواز شریف نے 31اکتوبر 2014 ء کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا جس پر پنجاب پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں فی مسافر فی کلو میٹر کرایہ 94پیسے مقرر کیا تھا لیکن مذکورہ شاہرات پر ٹرانسپورٹرز نے کرایہ کم نہ کیا۔ انہوں نے بتایاکہ 30نومبر 2014 کو وزیراعظم کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 9.66 روپے ، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5.39روپے ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7.12 روپے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 4.34 روپے کمی کی گئی اس طرح پٹرول کی نئی قیمت 84.53روپے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 94.09روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 77.98روپے مقرر کی گئی مگر ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں پھر بھی کمی نہ کی گئی ۔انہوں نے بتایاکہ جب ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریفک پولیس حکام سے احتجاج کیاگیا تو انہوں نے بتایاکہ پنجاب پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے انہیں کوئی نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا۔ انہوں نے بتایاکہ وزیراعظم نے 31 دسمبر 2014 ء کو پٹرول کی قیمت میں 6.25روپے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7.86روپے ، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10.48روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 11.26روپے کمی کی اور اس طرح یکم جنوری 2015ء سے پٹرول کی نئی قیمت 78.38روپے فی لیٹر ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 86.23 روپے ، لائٹ ڈیزل کی قیمت 67.50روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت 71.92 روپے مقرر کی گئی جو سال 2009ء کے نرخوں کے برابر ہے مگر ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی و ٹریفک پولیس جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ وغیرہ کا مؤقف ہے کہ انہیں ابھی تک قیمتوں کے تناسب سے پنجاب پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا۔ اس طرح گزشتہ تین ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست کمی کے باوجود کرایوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی اور مسافروں کی جیبوں پر دن دہاڑے ڈاکوں کاسلسلہ جاری ہے ۔ جھنگ ٹوبہ روڈ پر سفر کرنے والے مسافروں نے بتایاکہ گزشتہ 4ماہ سے مسلسل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاسلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ 31 اکتوبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں فی مسافر فی کلومیٹر 0.94 روپے کرایہ مقرر کیا تھا جس کے بعد 30نومبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید کم کی گئیں اور اس طرح ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے یہ کرایہ 0.94 روپے سے کم کرکے 0.85 روپے فی مسافر فی کلومیٹرمقرر کردیا گیا مگر اس پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوا جبکہ اب 31 دسمبر کو حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تو مزید کمی کی ہے مگر ابھی تک اس کمی کے تناسب سے نئے کرایوں کا تعین نہیں کیاگیا۔ انہوں نے بتایاکہ جھنگ اور ٹوبہ میں کرپٹ ، بھتہ خور ، نااہل ٹریفک پولیس حکام اور ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی افسران کی آشیر باد سے جنگل کاقانون نافذ ہے ۔انہوں نے بتایاکہ تھانہ صدر چوک جھنگ صدر سے کمیٹی باغ چوک ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سفر 35کلومیٹر پر محیط ہے جس کا کرایہ 29.75 روپے فی مسافر مقرر ہے مگر ہائی ایس ویگنوں کے مالکان ، ڈرائیورز ، کنڈیکٹرز ، غیر قانونی اڈوں پر جگا وصول کرنے والے انتظامی دلالوں کی ملی بھگت سے یہ کرایہ 60روپے فی مسافر وصول کیاجارہاہے جو دوگنا سے بھی زائد ہے۔ انہوں نے بتایاکہ جھنگ ٹوبہ اور ٹوبہ جھنگ روڈ نہ صرف پنجاب کا سب سے بہترین بلکہ ٹریفک قوانین کی دھجیاں اڑانے کے لحاظ سے بھی محفوظ ترین روڈ ہے جہاں جھنگ سے ٹوبہ اور ٹوبہ سے جھنگ تک قانون نام کی کوئی چیز کہیں نظر نہیں آتی۔ انہوں نے بتایاکہ پنجاب بھر کی کھٹارہ ، ان فٹ ، نوادرات جیسی پرانے ماڈل کی گاڑیوں کو جنہیں پنجاب کے کسی دیگر روٹ پر چلنے کی اجازت نہیں دی جاتی وہ جھنگ ٹوبہ اور ٹوبہ جھنگ روڈ پر چلنا شروع ہو جاتی ہیں مگر ماہانہ چند سو روپے فی ویگن بھتہ وصول کرنے والے ٹریفک پولیس اور ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسران اپنی آنکھیں بند کرلیتے ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ ان فٹ ویگنیں چلتی پھرتی موت ہیں مگر کرپٹ ترین موٹر وہیکل ایگزامینر جھنگ و ٹوبہ ٹیک سنگھ نے کبھی ان ان فٹ گاڑیوں کو چیک کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کی۔ انہوں نے بتایاکہ جہاں جھنگ ٹوبہ اور ٹوبہ جھنگ روڈ پر اوورچارجنگ اپنی انتہا پر ہے وہیں اوور لوڈنگ کرکے مسافروں کے ساتھ بھیڑ بکریوں جیسا سلوک کیاجا رہا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ 15سیٹر منظور ہائی ایس ویگنوں میں 16سواریاں اصل سیٹوں پر ، تین تین سواریاں ڈرائیور کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر اور چار سواریاں ڈرائیور کے پیچھے پھٹے پر بٹھائی جارہی ہیں اسی طرح کچھ مسافروں کو جانوروں کی طرح گیٹ میں کھڑاکرکے اندر دھکیل دیاجاتاہے ۔ انہوں نے بتایاکہ تھانہ صدر چوک جھنگ پر ڈی ایس پی ٹریفک کے دفتر کے باہر قائم جھنگ ٹوبہ کے ہائی ایس و دیگر بسوں کے ناجائز اڈے پر دھڑلے سے قانون کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں مگر طویل عرصہ سے جھنگ و ٹوبہ میں تعینات ٹریفک پولیس و ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے حکام و اہلکار ان ناجائز اڈوں کے خلاف کوئی کاروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔ دوسری جانب ویگن مالکان ، ڈرائیورز ، کنڈیکٹرز کامؤقف ہے کہ وہ جھنگ اور ٹوبہ دونوں اطراف میں اڈافیس کے نام پر بھاری جگا ادا کرتے ہیں اور دونوں شہروں میں متعلقہ حکام کو منتھلیاں الگ دینا پڑتی ہیں جو انہیں زائد کرائے وصو ل کرنے کی کھلی چھٹی دیتے ہیں اس طرح انہیں اپنے اخراجات پورے کرنے کیلئے اوور چارجنگ اور اوور لوڈنگ کرناپڑتی ہے۔ مزید برآں شہریوں نے مذکورہ افسوسناک ترین صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ ارباب اختیار سے فوری کاروائی کامطالبہ کیاہے۔ 
Share this article :

Google ads

اصلاح پروگرام

اصلاح پروگرام

ٹوبہ نیوز

ٹوبہ نیوز

ہم سے رابطہ کریں

Name

Email *

Message *

مقبول خبریں

 
Company Info | Contact Us | Privacy policy | Term of use | Widget | Advertise with Us | Site map
Copyright © 2011. TOBA NEWS . All Rights Reserved.
Design Template by Saud Ahmed | Support by creating website | Powered by Blogger