ٹوبہ ٹیک سنگھ ضلعی انتطامیہ نے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے پر جنرل بس اسٹینڈ کو سیل کردیا
بس اسٹینڈ کو خالی کروا کر بند کردیا گیا
ٹوبہ ٹیک سنگھ ملک میں پیٹرول کی قیمتوںمیں واضع کمی کے باوجود مقا می ٹرانسپورٹرز مسافروں سے زائد کرایہ وصول کررہے تھے جس پر عوامی شکایات پر اے سی ٹوبہ واصف علی کھوکھر نے جنرل بس اسٹینڈ کو خالی کروا کر سیل کردیا ہے ۔ اسٹنٹ کمشنر واصف بشیر کھو کھر نے آ ر ٹی سیکر ٹری کے ہمراہ
نے جنرل بس سٹینڈپر اڈوں پرکرایہ ناموں کو چیک کیااور کرایہ نامہ آویزاں نہ کرنے پر اور نئے کرایوں ناموں پر عملدرآمدنہ کرنے پر کاروائی کر تے ہو ئے جنرل بس اسٹینڈ کو مکمل طور پر خالی کروا کر سیل کر دیا ہے
دوسری جانب سیکرٹری آرٹی اے نے مختلف کارروائیوں کے دوران تین درجن سے زائد گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی اورعوا می شکایا ت پر ٹرانسپورٹ اڈوں پر اوور چارجنگ کی پاداش میں30 گاڑیوں کے چالان، 6کو مختلف تھانوں میں بند،دوکے روٹ پرمٹ وفٹنس سرٹیفکیٹ معطل اور مجموعی طور پر 17 ہزار 300 روپے جرمانہ کیا۔ انہوں نے ٹرانسپورٹ اڈوں پر 252سے زائد گاڑیوں میں مسافروں سے کرایہ ناموں کی وصولی کے بارے میں دریافت کیااورمقررہ کرایہ سے زائد کرایہ وصول کرنے پر ٹرانسپورٹرز کیخلاف موقع کارروائی کی ۔