تازہ ترین :
ڈی پی او ٹوبہ عثمان گوندل کا ون ویلنگ، پتنگ بازی ، جواء کے اڈوں اور شادی کی تقریبات پر ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کرنے کا حکم ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ جرائم کی شرع اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : نئی سبزی وپھل منڈی کے تعمیراتی کام کو رواں ماہ کے آخر تک معیار کے ساتھ پورا کیا جائے : ڈی سی عرفان نواز میمن ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہر اور گردو نواح میں سرچ آپریشنز ، مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک سے چیکنگ ۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔ٹوبہ ٹیک سنگھ : بازاروں میں انکروچمنٹ ختم نہ ہونے سے بازاروں میں خریداری کے لیے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہرجگہ جگہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم ٹریفک کی روانی شدید متاثر۔۔۔۔ ۔
Home » » سانحہ یوحناآباد: توڑ پھوڑ میں ملوث 106 افراد گرفتار

سانحہ یوحناآباد: توڑ پھوڑ میں ملوث 106 افراد گرفتار

Mian Saud IT Solutions نے شائع کیا 25/03/2015 | Wednesday, March 25, 2015


لاہور: یوحنا آباد میں گرجا گھروں پر خودکش حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران توڑپھوڑ کرنے والے 106 
افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔
نمائندہ ٹوبہ نیوز کے مطابق پولیس نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے ملزمان کی شناخت کے لیے مدد مانگی تھی، جس کے بعد نادرا نے ملزمان کی مکمل تفصیلات پولیس کو فراہم کردی تھیں۔
پولیس نے نادرا ریکارڈ کی مدد سے 106 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، جنھیں مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
نمائندے کے مطابق گرفتار کیے گئے تمام افراد مسیحی برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ 15 مارچ کولاہورمیں مسیحی برادری کے اکثریتی علاقے یوحنا آباد میں قائم دو چرچز رومن کیتھولک چرچ اور کرائسٹ چرچ میں 2 خودکش دھماکوں میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
جس کے بعد مسیحی برادری کے افراد نے مشتعل ہو کر دو افراد کو مشتبہ جان کر زندہ جلا دیا تھا۔
واضح رہے کہ یوحنا آباد حملے، دو افراد کو زندہ جلانے اور بعد ازاں لاہور میں توڑ پھوڑ کرنے کے حوالے سے 7 مختلف مقدمات درج کیے جاچکے ہیں۔

Share this article :

Google ads

اصلاح پروگرام

اصلاح پروگرام

ٹوبہ نیوز

ٹوبہ نیوز

ہم سے رابطہ کریں

Name

Email *

Message *

مقبول خبریں

 
Company Info | Contact Us | Privacy policy | Term of use | Widget | Advertise with Us | Site map
Copyright © 2011. TOBA NEWS . All Rights Reserved.
Design Template by Saud Ahmed | Support by creating website | Powered by Blogger