تازہ ترین :
ڈی پی او ٹوبہ عثمان گوندل کا ون ویلنگ، پتنگ بازی ، جواء کے اڈوں اور شادی کی تقریبات پر ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کرنے کا حکم ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ جرائم کی شرع اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : نئی سبزی وپھل منڈی کے تعمیراتی کام کو رواں ماہ کے آخر تک معیار کے ساتھ پورا کیا جائے : ڈی سی عرفان نواز میمن ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہر اور گردو نواح میں سرچ آپریشنز ، مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک سے چیکنگ ۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔ٹوبہ ٹیک سنگھ : بازاروں میں انکروچمنٹ ختم نہ ہونے سے بازاروں میں خریداری کے لیے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہرجگہ جگہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم ٹریفک کی روانی شدید متاثر۔۔۔۔ ۔
Home » » نیو یارک میں گھر میں آگ لگنے سے 7 بچے ہلاک

نیو یارک میں گھر میں آگ لگنے سے 7 بچے ہلاک

Mian Saud IT Solutions نے شائع کیا 21/03/2015 | Saturday, March 21, 2015





نیو یارک: امریکی شہر نیو یارک میں اچانک ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 7 بچے ہلاک ہوگئے۔
امریکی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک کے علاقے بروکلن کے ایک گھر میں رات کے قت اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق آگ کی زد میں آکر 7 بچے ہلاک ہوگئے جن کی عمریں 5 سال سے 14 سال تک ہیں جب کہ بچوں کے ایک ہی خاندان سے تعلق کو بھی خارج از امکان نہیں کیا جاسکتا۔
پولیس کے مطابق آتشزدگی کے اس واقعے میں 2 خواتین زخمی ہوگئیں جو اسپتال میں زیر علاج ہے جب کہ آگ لگنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم اس کی تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب فائر فائٹرز ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی 100 فائر فائٹرز کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کردیا گیا تھا جنہوں نے فوری طور پر آگ پر قابو پایا تاہم اس دوران 5 بچے فوری طور پر ہلاک ہوچکے تھے جب کہ 2 بچوں نے اسپتال میں دم توڑا۔







Saud Ahmed CEO Toba News miansaud@tobanews.com
Share this article :

Google ads

اصلاح پروگرام

اصلاح پروگرام

ٹوبہ نیوز

ٹوبہ نیوز

ہم سے رابطہ کریں

Name

Email *

Message *

مقبول خبریں

 
Company Info | Contact Us | Privacy policy | Term of use | Widget | Advertise with Us | Site map
Copyright © 2011. TOBA NEWS . All Rights Reserved.
Design Template by Saud Ahmed | Support by creating website | Powered by Blogger