تازہ ترین :
ڈی پی او ٹوبہ عثمان گوندل کا ون ویلنگ، پتنگ بازی ، جواء کے اڈوں اور شادی کی تقریبات پر ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کرنے کا حکم ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ جرائم کی شرع اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : نئی سبزی وپھل منڈی کے تعمیراتی کام کو رواں ماہ کے آخر تک معیار کے ساتھ پورا کیا جائے : ڈی سی عرفان نواز میمن ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہر اور گردو نواح میں سرچ آپریشنز ، مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک سے چیکنگ ۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔ٹوبہ ٹیک سنگھ : بازاروں میں انکروچمنٹ ختم نہ ہونے سے بازاروں میں خریداری کے لیے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہرجگہ جگہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم ٹریفک کی روانی شدید متاثر۔۔۔۔ ۔
Home » » حکومت نے صولت مرزا کی پھانسی 72 گھنٹوں کے لیے مؤخر کردی

حکومت نے صولت مرزا کی پھانسی 72 گھنٹوں کے لیے مؤخر کردی

Mian Saud IT Solutions نے شائع کیا 18/03/2015 | Wednesday, March 18, 2015

اسلام آباد: حکومت نے ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد کے قتل کے جرم میں پھانسی کے منتظر قیدی صولت مرزا کا آخری بیان سامنے آنے کے بعد ان کی سزائے موت پر عمل درآمد 72 گھنٹوں کے لیے مؤخر کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق صولت مرزا کا آخری ویڈیو پیغام سامنے آنے کے بعد وزارت داخلہ نے ایوان صدر سے رابطہ کیا اور مجرم کے ویڈیو بیان پر تحقیقات کو ضروری قرار دیتے ہوئے مجرم کی پھانسی روکنے کی درخواست کی۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا تھا کہ صولت مرزا کی جانب سے کیے گئے انکشافات انتہائی سنگین نوعیت کے ہیں جن کی تحقیقات ضروری ہیں اس لیے مجرم کی پھانسی کا فیصلہ کرنے کے لیے مزید وقت چاہیئے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ کی درخواست کےبعد صدر ممنون حسین نے صولت مرزا کی پھانسی 72 گھنٹے کے لیے مؤخر کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں جب کہ مچھ جیل حکام کو بھی مجرم کی پھانسی روکنے کے احکامات موصول ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ صولت مرزا کو ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس میں آج پھانسی دی جانی تھا تاہم مجرم کے آخری ویڈیو بیان کے بعد پھانسی کا عمل
موخر کردیا گیا ہے۔
Share this article :

Google ads

اصلاح پروگرام

اصلاح پروگرام

ٹوبہ نیوز

ٹوبہ نیوز

ہم سے رابطہ کریں

Name

Email *

Message *

مقبول خبریں

 
Company Info | Contact Us | Privacy policy | Term of use | Widget | Advertise with Us | Site map
Copyright © 2011. TOBA NEWS . All Rights Reserved.
Design Template by Saud Ahmed | Support by creating website | Powered by Blogger