تازہ ترین :
ڈی پی او ٹوبہ عثمان گوندل کا ون ویلنگ، پتنگ بازی ، جواء کے اڈوں اور شادی کی تقریبات پر ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کرنے کا حکم ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ جرائم کی شرع اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : نئی سبزی وپھل منڈی کے تعمیراتی کام کو رواں ماہ کے آخر تک معیار کے ساتھ پورا کیا جائے : ڈی سی عرفان نواز میمن ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہر اور گردو نواح میں سرچ آپریشنز ، مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک سے چیکنگ ۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔ٹوبہ ٹیک سنگھ : بازاروں میں انکروچمنٹ ختم نہ ہونے سے بازاروں میں خریداری کے لیے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہرجگہ جگہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم ٹریفک کی روانی شدید متاثر۔۔۔۔ ۔
Home » » ٹوبہ ٹیک سنگھ پاسپورٹ آفس نہ ہونے سے شہری مشکلات کا شکار

ٹوبہ ٹیک سنگھ پاسپورٹ آفس نہ ہونے سے شہری مشکلات کا شکار

Mian Saud IT Solutions نے شائع کیا 14/03/2015 | Saturday, March 14, 2015

ٹوبہ ٹیک سنگھ پاسپورٹ آفس نہ ہونے سے شہری مشکلات کا شکار ہوکر رہ گئے ، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کو 33 برس قبل ضلع کا درجہ دیا گیا۔ اس ضلع کی آبادی بیس لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور ضلع کے اکثر مکین بیرون ملک مقیم ہیں لیکن ملک کو قیمتی زرمبادلہ کی فراہمی کا سبب بننے والے ضلع میں آج تک پاسپورٹ آفس ہی قائم نہیں کیا جا سکا۔ شہری پاسپورٹ کے حصول کے لیے سفری صعوبتیں برداشت کر کے فیصل آباد جانے پر مجبور ہیں۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے بعض قریبی اضلاع ایسے ہیں جن کی تحصیلوں میں بھی پاسپورٹ آفس قائم ہیں لیکن ارباب اختیار کی جانب سے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عوام کو اس سہولت سے محروم رکھنا ناقابل فہم ہے۔ شہریوں نے صورت حال پر احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خاں سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پاسپورٹ آفس کے قیام کا حکم فی الفور جاری کیا جائے تاکہ ضلع کے باسیوں کو وقت اور پیسے کے ضیاع سے نجات مل سکے۔


Saud Ahmed CEO Toba News miansaud@tobanews.com
Share this article :

Google ads

اصلاح پروگرام

اصلاح پروگرام

ٹوبہ نیوز

ٹوبہ نیوز

ہم سے رابطہ کریں

Name

Email *

Message *

مقبول خبریں

 
Company Info | Contact Us | Privacy policy | Term of use | Widget | Advertise with Us | Site map
Copyright © 2011. TOBA NEWS . All Rights Reserved.
Design Template by Saud Ahmed | Support by creating website | Powered by Blogger