تازہ ترین :
ڈی پی او ٹوبہ عثمان گوندل کا ون ویلنگ، پتنگ بازی ، جواء کے اڈوں اور شادی کی تقریبات پر ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کرنے کا حکم ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ جرائم کی شرع اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : نئی سبزی وپھل منڈی کے تعمیراتی کام کو رواں ماہ کے آخر تک معیار کے ساتھ پورا کیا جائے : ڈی سی عرفان نواز میمن ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہر اور گردو نواح میں سرچ آپریشنز ، مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک سے چیکنگ ۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔ٹوبہ ٹیک سنگھ : بازاروں میں انکروچمنٹ ختم نہ ہونے سے بازاروں میں خریداری کے لیے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہرجگہ جگہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم ٹریفک کی روانی شدید متاثر۔۔۔۔ ۔
Home » , » ٹوبہ میں وال چاکنگ بند نہ ہوسکی حکام فرضی رپوٹس تیار کرنے لگے

ٹوبہ میں وال چاکنگ بند نہ ہوسکی حکام فرضی رپوٹس تیار کرنے لگے

Mian Saud IT Solutions نے شائع کیا 28/03/2015 | Saturday, March 28, 2015


شہر بھر میں دیواریں پبلسٹی کا ذریعہ بن کر رہ گئیں ، ٹی ایم اے افسران و عملے کے دفاتر میں ہی بیٹھنے رہنے کے باعث پابندی غیر موثرٹوبہ ٹیک سنگھ   پنجاب حکومت کی طرف سے پابندی عائد کیے جانے کے باوجود وال چاکنگ بند نہ ہو سکی ، ٹی ایم اے حکام کے فرضی رپورٹیں تیار کرنے سے دیواریں پبلسٹی کا ذریعہ بن کر رہ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے صوبہ بھر میں وال چاکنگ پر مکمل پابندی کے احکامات جاری کرتے ہوئے ٹی ایم ایز کو پہلے سے کئی گئی وال چاکنگ ختم کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر اور نواحی علاقوں میں دیواریں اب بھی پبلسٹی کا ذریعہ بنی ہوئی ہیں جن پر کاروباری اداروں کے ساتھ ساتھ حکیموں ، عاملوں اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد نے چاکنگ کرا رکھی ہے جبکہ نامعلوم افراد سپرے کلر سے ذومعنی اور بے ہودہ جملے بھی تحریر کر دیتے ہیں جس کے باعث نہ صرف شہر کا حسن تباہ ہو رہا ہے بلکہ لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی رونما ہوتے رہتے ہیں ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پولیس کو وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف مقدمات کے اندراج کا اختیار بھی تفویض کیا گیا ہے لیکن پولیس نے وال چاکنگ کی روک تھام کے لیے کبھی اقدامات نہیں کیے جبکہ ٹی ایم اے کے افسران بھی عملی اقدامات کی بجائے دفاتر میں بیٹھ کر فرضی رپورٹس تیار کرتے ہیں جن سے اعلیٰ افسران تو مطمئن ہو جاتے ہیں لیکن شہریوں کی مشکلات اسی طرح برقرار ہیں ۔ سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وال چاکنگ ختم کرانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں ۔

Share this article :

Google ads

اصلاح پروگرام

اصلاح پروگرام

ٹوبہ نیوز

ٹوبہ نیوز

ہم سے رابطہ کریں

Name

Email *

Message *

مقبول خبریں

 
Company Info | Contact Us | Privacy policy | Term of use | Widget | Advertise with Us | Site map
Copyright © 2011. TOBA NEWS . All Rights Reserved.
Design Template by Saud Ahmed | Support by creating website | Powered by Blogger