آئرلینڈ تاریخ نہ دہرا سکا ، پاکستان کوارٹرز فائنل میں پہنچ گیا
آئرلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 237 رنز بنائے ، پاکستان نے ہدف 47 ویں اوورز میں پورا کر لیا ، سرفراز احمد کی شاندار
سنچری
ایڈیلیڈ (ٹوبہ نیوز) پاکستان نے آئرلینڈ کو ہرا کر کوارٹرز فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے. آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 237 رنز بنائے تھے. ولیم پورٹرز فیلڈ نے شاندار سنچری سکور کرتے ہوئے 107 رنز کی اننگز کھیلی. ان کے علاوہ جی ولسن 29 رنز کے ساتھ قابل ذکر بلے باز رہے. پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا. سہیل خان اور راحت علی نے دو دو اور احسان عادل اور حارث سہیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا. پاکستان نے سرفراز احمد کی شاندار سنچری کی بدولت ٹارگٹ 3 وکٹوں پر پورا کر لیا۔ سرفراز احمد نے ناقابل شکست 110 رنز بنائے. احمد شہزاد نے 63 اور مصباح الحق نے 39 رنز بنائے. آئرلینڈ کی جانب سے کوسیک اور تھامپسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا. سرفراز احمد کو ناقابل شکست سنچری بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا.
Saud Ahmed CEO Toba News miansaud@tobanews.com