ٹی ایم اے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی گوجرہ روڈ پر ناجائز طور پر کھڑی کی گئی گاڑیوں کے خلاف کاروائی ،گاڑیوں کے ڈرائیورز نے آگ لگا دی زد میں آکر ایک شخص جھلس گیا
ٹوبہ ٹیک سنگھ(یاسین چوہدری نمائندہ ٹوبہ نیوز)
احتجاج کیلئے ٹائروں کو آگ لگانے کے دوران آگ کی لپیٹ میں آکر ایک نوجوان بری طرح جھلس گیا ،تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے ٹوبہ ٹیک سنگھ نے گوجرہ روڈ پر ناجائز طور پر کھڑی کی گئی گاڑیوں کی پارکنگ ختم کروائی تو گاڑیوں کے ڈرائیورز نے احتجاج کا پروگرام بنایا ،جب ٹیکسی ڈرائیورز سڑک بلاک کرنے کیلئے ٹائروں پر پٹرول چھڑک کر انہیں آگ لگانے لگے تو اسی دوران لاری اڈہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہاکری کرنے والا ایک نوجوان عابد حسین آگ کی لپیٹ میں آکربری طرح جھلس گیا ،جسے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچادیا ،جہاں اسکا علاج معالجہ جاری ہے ،جبکہ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔