تازہ ترین :
ڈی پی او ٹوبہ عثمان گوندل کا ون ویلنگ، پتنگ بازی ، جواء کے اڈوں اور شادی کی تقریبات پر ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کرنے کا حکم ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ جرائم کی شرع اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : نئی سبزی وپھل منڈی کے تعمیراتی کام کو رواں ماہ کے آخر تک معیار کے ساتھ پورا کیا جائے : ڈی سی عرفان نواز میمن ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہر اور گردو نواح میں سرچ آپریشنز ، مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک سے چیکنگ ۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔ٹوبہ ٹیک سنگھ : بازاروں میں انکروچمنٹ ختم نہ ہونے سے بازاروں میں خریداری کے لیے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہرجگہ جگہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم ٹریفک کی روانی شدید متاثر۔۔۔۔ ۔
Home » » ٹوبہ میں لکی کمیٹیوں کی لوٹ سیل , گلی کوچوں میں لاٹری پوائنٹ کھل گئے

ٹوبہ میں لکی کمیٹیوں کی لوٹ سیل , گلی کوچوں میں لاٹری پوائنٹ کھل گئے

Mian Saud IT Solutions نے شائع کیا 14/03/2015 | Saturday, March 14, 2015

سادہ لوح افراد کو موٹرسائیکل کامالک بنانے کاخواب دیکھا کرقرعہ اندازی کی جاتی ہے ‘ پیسے دینے پر بھی گاڑی نہیں ملتی ‘ نوٹس کامطالبہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر) مو ٹر سائیکل لکی کمیٹی کے نام پر ٹو بہ میں گلی محلو ں کی سطح پر ’’لا ٹری پو ائنٹس‘‘ کھل گئے ۔انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق شہر اور گردو نو اح میں لکی کمیٹی کے نام پرسادہ لو ح شہریوں کو لو ٹنے کا سلسلہ جاری ہے ،چندافراد نے گلی محلو ں میں غیر قانو نی کار پو ریشن کمپنیاں قائم کر رکھی ہیں ،جہاں سادہ لو ح شہریوں کو مو ٹر سائیکل کا مالک بننے کا سنہرا خواب دکھا کر روزانہ کی بنیاد پر 100روپے جمع کر کے مو ٹر سائیکل کی اصل قیمت سے کہیں زائد رقم بطور سود وصول کی جاتی ہے جبکہ مقررہ رقم جمع ہو نے کے بعد بھی کمپنی مالکان مو ٹر سائیکل فراہم کر نے کی بجائے لیت و لعل سے کام لیتے ہیں۔مذکورہ نام نہاد کمپنیاں ہر ماہ شہر کے 300سے زائد دکاندارممبران کی پر چیاں ڈال کر قرعہ اندازی کرتی ہیں ،جس میں مو ٹر سائیکل نکلنے کے باو جود دفتری اخراجات کے نام پر مذکورہ شخص سے بھاری رقم بٹوری جاتی ہے اور دیگر کڑی شرائط پر لو گوں کو طرح طرح سے خوار کیا جاتا ہے ،یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک منظم گروہ کی طرف سے مو ٹر سائیکلو ں کی آڑ میں شہریو ں سے کروڑوں روپے جمع کئے گئے ،جن میں سے چند افراد کو سستے مو ٹر سائیکل فراہم کئے گئے تھے جبکہ مذکورہ گروہ دیگر سینکڑوں شہریو ں کے کروڑوں روپے لیکر رفو چکر ہو گیا تھا۔شہر کے عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی پی او رانا شہزاد اکبرسے کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔

Saud Ahmed CEO Toba News miansaud@tobanews.com
Share this article :

Google ads

اصلاح پروگرام

اصلاح پروگرام

ٹوبہ نیوز

ٹوبہ نیوز

ہم سے رابطہ کریں

Name

Email *

Message *

مقبول خبریں

 
Company Info | Contact Us | Privacy policy | Term of use | Widget | Advertise with Us | Site map
Copyright © 2011. TOBA NEWS . All Rights Reserved.
Design Template by Saud Ahmed | Support by creating website | Powered by Blogger