ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر اور گردو نواح میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب
ٹوبہ ٹیک سنگھ نمائندہ ٹوبہ نیوز
ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر اور گردو نواح میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،شہباز چوک ،لاری اڈہ ،سبزی منڈی ،غلہ منڈی ،علامہ اقبال روڈ سمیت پارکس اور شہر کے گنجان آباد علاقوں میں کھڑا بارش کا پانی ٹی ایم اے کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،اور بارش کے کھڑے پانی میں ڈینگی کی افزائش کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ، جبکہ بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا ۔