تازہ ترین :
ڈی پی او ٹوبہ عثمان گوندل کا ون ویلنگ، پتنگ بازی ، جواء کے اڈوں اور شادی کی تقریبات پر ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کرنے کا حکم ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ جرائم کی شرع اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : نئی سبزی وپھل منڈی کے تعمیراتی کام کو رواں ماہ کے آخر تک معیار کے ساتھ پورا کیا جائے : ڈی سی عرفان نواز میمن ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہر اور گردو نواح میں سرچ آپریشنز ، مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک سے چیکنگ ۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔ٹوبہ ٹیک سنگھ : بازاروں میں انکروچمنٹ ختم نہ ہونے سے بازاروں میں خریداری کے لیے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہرجگہ جگہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم ٹریفک کی روانی شدید متاثر۔۔۔۔ ۔
Home » » ٹوبہ موٹریں خراب ہونے سے سیوریج سسٹم غیر معال شہری پریشان

ٹوبہ موٹریں خراب ہونے سے سیوریج سسٹم غیر معال شہری پریشان

Mian Saud IT Solutions نے شائع کیا 28/03/2015 | Saturday, March 28, 2015


ڈسپوزل ورکس کی موٹریں خراب ہونے سے سیوریج سسٹم غیر فعال ہو گیا، گٹروں کا پانی مکانوں کی بنیادیں کھوکھلی کرنے لگا، شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹی ایم اے کے مین ڈسپوزل کی موٹریں کئی روز سے خراب ہیں جس کے باعث شہر بھر میں سیوریج سسٹم غیر فعال ہو کر رہ گیا ہے ، محلہ راجہ پارک اور شہر کے دیگر گنجان آباد علاقوں میں گلیاں اور بازار گٹروں کے پانی سے بھرے رہتے ہیں جبکہ گندا پانی گھروں میں بھی داخل ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں نہ سرف شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ مکانوں کی بنیادیں بھی کھوکھلی ہو رہی ہیں۔ اس سلسلے میں شہریوں کا کہنا ہے کہ گندے پانی سے اٹھنے والے تعفن کے باعث ان کے لیے سانس لینا بھی محال ہو چکا ہے جبکہ وبائی امراض بھی پھوٹ پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مکانوں کی بنیادوں میں پانی داخل ہونے سے کسی بھی وقت خطرناک حادثہ رونما ہو سکتا ہے ، ٹی ایم اے حکام کو متعدد بار تحریری درخواستیں بھی دیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے اور دیگر افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ سیوریج سسٹم فوری طور پر درست کرنے کے علاوہ گلیوں میں کھڑے پانی کے نکاس کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں تاکہ ان کی مشکلات کا مثبت طور پر ازالہ ہو سکے ۔

Share this article :

Google ads

اصلاح پروگرام

اصلاح پروگرام

ٹوبہ نیوز

ٹوبہ نیوز

ہم سے رابطہ کریں

Name

Email *

Message *

مقبول خبریں

 
Company Info | Contact Us | Privacy policy | Term of use | Widget | Advertise with Us | Site map
Copyright © 2011. TOBA NEWS . All Rights Reserved.
Design Template by Saud Ahmed | Support by creating website | Powered by Blogger