شہر کے گنجان آباد علاقہ میں واقع سبزی و پھل منڈی مسائل کی آماجگاہ بن گئی
ٹوبہ ٹیک سنگھ نمائندہ ٹوبہ نیوز
شہر کے گنجان آباد علاقہ میں واقع سبزی و پھل منڈی مسائل کی آماجگاہ بن چکی ہے ،سبزی منڈی میں خریدو فروخت کیلئے لائی جانے والی اجناس کی گاڑیوں ،موٹر سائیکل رکشاؤں اور گدھا ریڑھیوں کی لمبی لائنوں کے باعث انڈر پاس روڈ پراکثر ٹریفک جام رہتی ہے ،اوروہاں سے گزرنے والے طلبا و طالبات اور سرکاری ملازمین سمیت دیگر راہگیروں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،گزشتہ روز برسنے والی موسلا دھار بارش کے بعد سبزی منڈی کیچڑ منڈی بن گئی ،اور وہاں خرید و فروخت کا سلسلہ بند رہا ،انجمن شہریاں کے صدر میاں محمد احسان الحق برکی ،مجلس مفاد عامہ کے صدر عارف جانباز قاضی اورعوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ سبزی و پھل منڈی کو فوری طور پر شہر سے باہر مجوزہ جگہ پر منتقل کیا جائے ۔