تین سو تیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں نے ہر چیز کو تباہ کر دیا ، طوفان دو دن میں نیوزی لینڈ کا رخ کرے گا
آسٹریلیا ( نیوز ) خطرناک سمندری طوفان ’’پام‘‘ وانواتو اور سولومن کے جزائر سے ٹکرا گیا ، چالیس افراد ہلاک ، سیکڑوں گھر تباہ ہوگئے ۔ پام کو جنوبی بحر الکاہل کے ممالک سے ٹکرانے والے سمندری طوفانوں میں سب سے خطرناک کہا جا رہا ہے ۔ تین سو تیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے ہر چیز کو درہم برہم کر دیا ۔ اقوام متحدہ نے پیناما میں 44 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اس میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ ’’پام‘‘ آئندہ دو دن میں
نیوزی لینڈ کے شمال مشرقی علاقے کا رخ کریگا ۔

Saud Ahmed
CEO
Toba News
miansaud@tobanews.com