بیورو کریسی سازش کے تحت قائد کو ہم سے دورکررہی ہے ،انوارالحق کی پریس کانفرنس
گوجرہ (نما ئندہ دنیا) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری میاں انوار الحق اور سینئر نائب صدر گوجرہ جاوید اعوان نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ کے موقع پر مقامی تنظیمی عہدیداران اور کارکنان کو یکسرنظر انداز کر دیا گیا ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور تنظیمی بے بسی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ رویہ برقرار رہا تو کارکن سڑکوں پر احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ بیوروکریسی سوچی سمجھی سازش کے تحت کارکنان کو اپنے قائد سے دور کر رہی ہے ۔میاں انوار الحق نے کہا کہ ہم نے اپنی بات پارٹی کی اعلیٰ قیادت تک پہنچا دی ہے ۔اگر پارٹی قیادت نے اس نا اہلی کا نوٹس نہ لیا تو کارکنان کے احتجاج کے ذمہ دار وہ ہونگے ۔اس موقع پر ظفراقبال ظفری،عامر خاں ،نفیس الرحمن بلوچ ،انور مغل ،نور حسین انصاری و دیگربھی موجود تھے۔
Saud Ahmed CEO Toba News miansaud@tobanews.com