وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ایم کیو ایم کی فوج، رینجرز کیخلاف ہرزہ سرائی ناقابل برداشت حدوں کو چھو رہی ہے۔ اسی فوج کی دہشت گردی کیخلاف قربانیوں کی متحدہ تعریفیں کرتی رہی۔
اسلام آباد: ( نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ ایم کیو ایم نے خود کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور یہ وہی فوج ہے جس کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کی ایم کیو ایم بار بار تعریفیں کرتی تھی۔ ایم کیو ایم کی فوج، رینجرز کیخلاف ہرزہ سرائی ناقابل برداشت حدوں کو چھو رہی ہے۔ کیا کسی ملک میں فوج کیخلاف ایسی زبان استعمال کرنے کی اجازت ہے؟۔ چودھری نثار نے کہا اگر ایم کیو ایم کا موقف درست ہے تو آزاد عدلیہ سے رجوع کرے۔
Saud Ahmed CEO Toba News miansaud@tobanews.com