اکثر کلسٹرز کے مارکنگ سنٹرز پر پانچ گھنٹے روزانہ ویب سائٹ لنک ڈائون رہنے لگی ،نتائج آن لائن کرنے میں مشکلات، یہی کیفیت رہی تو 31مارچ کو نتائج کا اعلان مشکل ہو جائے گا ،ذرائع،مسئلہ جلد دور کر لیں گے ،حکام
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کی ویب سائٹ نے ایک بار پھر لنک اور سرور ڈائون ہونے کا ایرردینا شروع کردیا۔ پنجم و ہشتم کے نتائج آن لائن فیڈ کرنے میں شدید مشکلات، محکمہ کیلئے بروقت نتائج دینا مشکل ہوگیا۔ واضح رہے کہ دسمبر 2014ء میں پنجم و ہشتم کے امتحانات کیلئے طلبا کی آن لائن رجسٹریشن کے دوران بھی ویب سائٹ کے حوالے سے شکایات سامنے آئی تھیں جس کے باعث رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کردی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق اکثر کلسٹرز کے مارکنگ سنٹرز پر روزانہ 4 سے پانچ گھنٹے تک ویب سائٹ کا لنک ڈائون رہنے کی شکایات آرہی ہیں جس کے باعث رزلٹ آن لائن کرنے اور ڈیٹا فیڈنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ پنجم وہشتم کے سالانہ نتائج کااعلان کرنے میں صرف 15دن باقی ہیں لیکن گزشتہ روز ویب سائٹ بندہونے کی وجہ سے نمبروں کااندراج بندہوکررہ گیا ہے ۔ ذرائع کاکہناہے کہ اگرویب سائٹ ایسے ہی بندہوتی رہی توپھر31مارچ کونتائج کااعلان کیاجانامشکل ہوجائے گاجبکہ محکمہ تعلیم فیصل آبادکے ترجمان کاکہناہے کہ نتائج کااعلان 31 مارچ کو ہی ہوگا۔ ویب سائٹ کے حوالے سے ایچ ای سی حکام کو آگاہ کردیا ہے مسئلہ جلد دور کردیا جائے گا۔
Saud Ahmed CEO Toba News miansaud@tobanews.com