تازہ ترین :
ڈی پی او ٹوبہ عثمان گوندل کا ون ویلنگ، پتنگ بازی ، جواء کے اڈوں اور شادی کی تقریبات پر ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کرنے کا حکم ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ جرائم کی شرع اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : نئی سبزی وپھل منڈی کے تعمیراتی کام کو رواں ماہ کے آخر تک معیار کے ساتھ پورا کیا جائے : ڈی سی عرفان نواز میمن ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہر اور گردو نواح میں سرچ آپریشنز ، مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک سے چیکنگ ۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔ٹوبہ ٹیک سنگھ : بازاروں میں انکروچمنٹ ختم نہ ہونے سے بازاروں میں خریداری کے لیے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہرجگہ جگہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم ٹریفک کی روانی شدید متاثر۔۔۔۔ ۔
Home » » بیرون ملک مقیم میاں بیوی کے مابین چپقلش کے تنازعہ پر لڑکی کے ورثاء نے لڑکے کے گھر پر دھاوا بول دیا

بیرون ملک مقیم میاں بیوی کے مابین چپقلش کے تنازعہ پر لڑکی کے ورثاء نے لڑکے کے گھر پر دھاوا بول دیا

Mian Saud IT Solutions نے شائع کیا 15/03/2015 | Sunday, March 15, 2015


بیرون ملک مقیم میاں بیوی کے مابین چپقلش کے تنازعہ پر لڑکی کے ورثاء نے لڑکے کے گھر پر دھاوا بول دیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ         نمائندہ ٹوبہ نیوز

بیرون ملک مقیم میاں بیوی کے مابین چپقلش کے تنازعہ پر لڑکی کے ورثاء نے لڑکے کے گھر پر دھاوا بول دیا،قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق نواحی چک نمبر 309گ ب کے محمد شہزا د ولد محمد شفیق نے بتایا کہ اسکے بھائی وقاص شفیق کی شادی سال 2011ء میں مسماۃ نیلم منیر کے ساتھ ہوئی جو شادی کے بعد انگلینڈ چلے گئے ،اور تاحال وہیں مقیم ہیں ،لیکن اولاد نہ ہونے کے باعث دونوں کے مابین ناراضگی اور ناچاقی پیدا ہوگئی ،اسی رنجش کی بناء پرپاکستان میں مقیم نیلم منیر کے ورثاء کے ایما ء پر 5مسلح نامعلوم ملزمان 25اور 26دسمبر 2014کی درمیانی شب انکے گھر آئے اور دروازہ کھٹکھٹایا جب اس نے دروازہ کھولا تو ملزمان نے آتشیں اسلحہ سے خوفزدہ کرتے ہوئے اسے دھمکی دی کہ اگر انہوں نے وقاص شفیق کو انگلینڈ سے واپس نہ بلوایا تو وہ وقاص اور اسکے سارے خاندان کو قتل کردینگے ،اسی اثناء میں گھر کی بیٹھک میں بیٹھے محمد حفیظ اور محمد سہیل کے آجانے پر ملزمان قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ،تھانہ چٹیانہ پولیس نے نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 506,148/149ضمن 2ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔
Share this article :

Google ads

اصلاح پروگرام

اصلاح پروگرام

ٹوبہ نیوز

ٹوبہ نیوز

ہم سے رابطہ کریں

Name

Email *

Message *

مقبول خبریں

 
Company Info | Contact Us | Privacy policy | Term of use | Widget | Advertise with Us | Site map
Copyright © 2011. TOBA NEWS . All Rights Reserved.
Design Template by Saud Ahmed | Support by creating website | Powered by Blogger