ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد یٰسین نمائندہ ٹوبہ نیوز سے
نامعلوم ملزمان موبائل شاپ کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کے موبائل فونز اور نقدی چوری کرکے لے گئے ،تفصیلات کے مطابق نامعلوم چور رات کے اندھیرے میں وریام روڈ پر واقع محمد مسعود کی موبائل شاپ کے تالے توڑ کر ایک لاکھ 60ہزار روپے کے موبائل فونز اور نقدی چوری کرکے لے گئے ،تھانہ سٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 457/380ت پ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔