تازہ ترین :
ڈی پی او ٹوبہ عثمان گوندل کا ون ویلنگ، پتنگ بازی ، جواء کے اڈوں اور شادی کی تقریبات پر ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کرنے کا حکم ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ جرائم کی شرع اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : نئی سبزی وپھل منڈی کے تعمیراتی کام کو رواں ماہ کے آخر تک معیار کے ساتھ پورا کیا جائے : ڈی سی عرفان نواز میمن ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہر اور گردو نواح میں سرچ آپریشنز ، مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک سے چیکنگ ۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔ٹوبہ ٹیک سنگھ : بازاروں میں انکروچمنٹ ختم نہ ہونے سے بازاروں میں خریداری کے لیے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہرجگہ جگہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم ٹریفک کی روانی شدید متاثر۔۔۔۔ ۔
Home » » ٹوبہ ٹیک سنگھ دو موٹر سائیکلوں کے مابین تصادم , 2 جاں بحق 4زخمی

ٹوبہ ٹیک سنگھ دو موٹر سائیکلوں کے مابین تصادم , 2 جاں بحق 4زخمی

Mian Saud IT Solutions نے شائع کیا 30/04/2015 | Thursday, April 30, 2015



ٹوبہ ٹیک سنگھ دو موٹر سائیکلوں کے مابین تصادم کے بعد سڑک پر پڑے ہوئے زخمیوں کو بچاتے ہوئے کار الٹ گئی ،جس کے نتیجہ میں 2افراد موقع پر جاں بحق ،دو کمسن بچوں اور ایک عورت سمیت چار شدید زخمی ،جھنگ روڈ پر چک نمبر 383ج ب کے قریب موٹر سائیکل نمبر جے جی کے 2400پر سوار 16سالہ زاہد اور رئیس سکنہ چک نمبر 387ج ب اور دوسرے موٹر سائیکل نمبر ایس ایل ایم 1542پر سوار طاہر جاوید ،اسکی بیوی نجمہ ،8سالہ بیٹی نورین اور 4سالہ سفیان جارہے تھے ،کہ آپس میں ٹکرانے کے بعد سڑک پر گر گئے ،اس اثناء میں پیچھے سے آنے والی کار نمبر ایف ڈی اے 2746انکو بچاتی ہوئی الٹ کر قریبی کھڈے میں جاگری ،حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار ساتویں جماعت کا طالبعلم زاہد اور طاہر جاوید موقع پر جاں بحق ہوگئے ،جبکہ رئیس ،نجمہ ،نورین ،سفیان اور کار سوار 45سالہ مبارک علی سکنہ ٹوبہ ٹیک سنگھ شدید زخمی ہوگئے ،جنہیں ریسکیو 1122کی ٹیم نے فوری طبی امداد دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا ،جہاں زخمی رئیس کی انتہائی تشویش ناک حالت کے پیش نظر اسے فیصل آباد ریفر کردیا گیا ۔



Share this article :

Google ads

اصلاح پروگرام

اصلاح پروگرام

ٹوبہ نیوز

ٹوبہ نیوز

ہم سے رابطہ کریں

Name

Email *

Message *

مقبول خبریں

 
Company Info | Contact Us | Privacy policy | Term of use | Widget | Advertise with Us | Site map
Copyright © 2011. TOBA NEWS . All Rights Reserved.
Design Template by Saud Ahmed | Support by creating website | Powered by Blogger