تازہ ترین :
ڈی پی او ٹوبہ عثمان گوندل کا ون ویلنگ، پتنگ بازی ، جواء کے اڈوں اور شادی کی تقریبات پر ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کرنے کا حکم ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ جرائم کی شرع اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : نئی سبزی وپھل منڈی کے تعمیراتی کام کو رواں ماہ کے آخر تک معیار کے ساتھ پورا کیا جائے : ڈی سی عرفان نواز میمن ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہر اور گردو نواح میں سرچ آپریشنز ، مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک سے چیکنگ ۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔ٹوبہ ٹیک سنگھ : بازاروں میں انکروچمنٹ ختم نہ ہونے سے بازاروں میں خریداری کے لیے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہرجگہ جگہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم ٹریفک کی روانی شدید متاثر۔۔۔۔ ۔
Home » » اہم انکشاف

اہم انکشاف

Mian Saud IT Solutions نے شائع کیا 15/04/2015 | Wednesday, April 15, 2015


وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ غیر ملکی سفیر کو بریف کرنا پاکستان کی ہتک سمجھتا ہوں،میں نے کبھی کسی سفیر کو بریفنگ دی ہے اور نہ ہی دوں گا،عمران فاروق قتل کیس انتہائی حساس معاملہ ہے،مرکزی ملزم کی گرفتاری سکیورٹی ایجنسیوں کی کامیابی ہے،معلومات کا تبادلہ وزیر اعظم نواز شریف کے فیصلوں کے مطابق ہو رہا ہے۔ مجرموں کی حوالگی کا معاملہ پاکستان کے آئین کے تابع ہوگا اگر آئین نے اجازت دی تومجرموں کا تبادلہ کیا جائیگا،برطانیہ حکومت نے مطلوب ملزم مانگا تو برطانیہ کو بھی مطلوب ملزم پاکستان کو دینا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات طے شدہ اور شیڈول کے مطابق تھی اس ملاقات کا الطاف حسین اور لندن میں پیشی کے حوالے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔چوہدری نثار نے کہا کہ برطانوی ہائی کمشنر کو بریفنگ کے حوالے سے خبریں شائع ہوئیں ہیں جسے مسترد کرتا ہوں،میں نے کسی کوبریف نہیں کیا ہے یہ میرے دائر کار میں نہیں ہے،میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے کبھی دوسرے ملک کے سفیر اور کمشنر کو بریفنگ نہیں دی ہے
Share this article :

Google ads

اصلاح پروگرام

اصلاح پروگرام

ٹوبہ نیوز

ٹوبہ نیوز

ہم سے رابطہ کریں

Name

Email *

Message *

مقبول خبریں

 
Company Info | Contact Us | Privacy policy | Term of use | Widget | Advertise with Us | Site map
Copyright © 2011. TOBA NEWS . All Rights Reserved.
Design Template by Saud Ahmed | Support by creating website | Powered by Blogger