تازہ ترین :
ڈی پی او ٹوبہ عثمان گوندل کا ون ویلنگ، پتنگ بازی ، جواء کے اڈوں اور شادی کی تقریبات پر ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کرنے کا حکم ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ جرائم کی شرع اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : نئی سبزی وپھل منڈی کے تعمیراتی کام کو رواں ماہ کے آخر تک معیار کے ساتھ پورا کیا جائے : ڈی سی عرفان نواز میمن ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہر اور گردو نواح میں سرچ آپریشنز ، مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک سے چیکنگ ۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔ٹوبہ ٹیک سنگھ : بازاروں میں انکروچمنٹ ختم نہ ہونے سے بازاروں میں خریداری کے لیے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہرجگہ جگہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم ٹریفک کی روانی شدید متاثر۔۔۔۔ ۔
Home » , » ڈویژنل پبلک سکول ٹوبہ ٹیک سنگھ میں یوم والدین اور سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی رنگا رنگ تقریب

ڈویژنل پبلک سکول ٹوبہ ٹیک سنگھ میں یوم والدین اور سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی رنگا رنگ تقریب

Mian Saud IT Solutions نے شائع کیا 16/04/2015 | Thursday, April 16, 2015


ٹوبہ ٹیک سنگھ

ڈویژنل پبلک سکول ٹوبہ ٹیک سنگھ میں یوم والدین اور سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی تقریب میں مختلف قسم کے پروگرام، خاکے اور 

ٹیبلو پیش کئے گئے جن میں پشاور اے پی ایس سکول کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، ملی نغموں اور قومی ترانے کے ساتھ پیش کئے جانے والے ٹیبلو نے پنڈال

 میں جذبہ حب الوطنی سے سرشار شہریوں کو بے اختیار سراہنے پر مجبور کیا۔پروگرام میں علمی اور ادبی ڈرامے بھی پیش کئے گئے۔تقریب میں چھوٹے بچوں نے ملی 

نغے اور تعلیمی اور ادبی محبت کے ٹیبلو پیش کئے گئے۔

پروگرام میں سکول ہذا کے فارغ التحصیل طالب علم علی جان کو کوریا میں ہونے والی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ کے پرنسپل کرنل (ر)محمد اسلم نے کہا کہ ادارے کے پرنسپل نے کہا کہ ڈی پی ایس نے پنجاب یوتھ فیسٹیول اور جشن بہاراں

 میں نمایاں کار کردگی کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ کی ہونہار طالبہ آمنہ عارف نے 500میں سے 490 نمبر حاصل کر کے پنجاب میں تیسری پوزیشن حاصل

کی۔

تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی رائے واجد علی خان، ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد رفیق ،سابق ضلع ناظم چوہدری عبدالستار، ای ڈی او ورکس محمد سعید اور ممبران

 بورڈ آف گورنرز میاں احسان الحق برکی، ڈاکٹر زاہد ستار،رانا عبد القیوم خاں اورمیاں مظہر نے نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم

کیے۔تقریب میں والدین، طلبا و طالبات، شہر کی سماجی اور سیاسی شخصیات سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


Share this article :

Google ads

اصلاح پروگرام

اصلاح پروگرام

ٹوبہ نیوز

ٹوبہ نیوز

ہم سے رابطہ کریں

Name

Email *

Message *

مقبول خبریں

 
Company Info | Contact Us | Privacy policy | Term of use | Widget | Advertise with Us | Site map
Copyright © 2011. TOBA NEWS . All Rights Reserved.
Design Template by Saud Ahmed | Support by creating website | Powered by Blogger