اندرون شہر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند نہ ہونے سے ٹریفک کے مسائل میں اضافہ ہو گیا، سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں، تحصیل انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے آنکھیں موند لیں۔ تفصیلات کے مطابق دن کے اوقات میں اندرون شہر بڑی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے لیکن ٹوبہ میں مسافر اور مال بردار گاڑیاں سارا دن اندرون شہر سے گزرتی ہیں جس کے باعث نہ صرف ٹریفک کے مسائل جنم لیتے ہیں بلکہ سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں اور ان پر پڑنے والے گڑھے حادثات کا سبب بنتے رہتے ہیں۔ اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے کہا کہ انتظامیہ کو متعدد بار صورت حال سے آگاہ کیا گیا لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا جبکہ ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی سارا دن لوگوں کی مشکلات سے لطف اندوز ہوتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کمشنر اور ایس پی ٹریفک فیصل آباد سے مطالبہ کیا کہ وہ ذاتی دلچسپی لے کر مسئلہ فی الفور حل کرائیں تاکہ لوگ حادثات اور ٹریفک کے مسائل سے نجات پا سکیں۔ -
Home »
tobateksingh
» ٹوبہ میں اندروں شہر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند نہ ہو سکا شہری پریشان
ٹوبہ میں اندروں شہر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند نہ ہو سکا شہری پریشان
Mian Saud IT Solutions نے شائع کیا 26/04/2015 | Sunday, April 26, 2015
Related posts:
If you enjoyed this article just click here, or subscribe to receive more great content just like it.
مقبول خبریں
-
جعلی نوٹوں کی کرنسی کی گردش کے دوران موجودگی ایک اکائی کا معمولی جزو ہوسکتا ہے تاہم اس وقت کیا ہو جب ایک نوٹ آپ کے پاس ہو؟ کس طرح ...
-
نیویارک: امریکا میں ڈکیتی کی ایک انوکھی واردات ہوئی جہاں ہٹے کٹے انسان کے بجائے وہیل چیئر پر بیٹھے معذور چور نے نہ صرف بینک لوٹا بلکہ با...
-
Result Matric Faisalabad Board 2015 Enter Roll No : Saud Ahmed CEO Toba News miansaud@tobanews.com
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ کی معروف کاروباری اور سماجی شخصیت میاں مزمل محمود نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم کر کے ان کی آزادی کے لیے کی جانے و...
