تازہ ترین :
ڈی پی او ٹوبہ عثمان گوندل کا ون ویلنگ، پتنگ بازی ، جواء کے اڈوں اور شادی کی تقریبات پر ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کرنے کا حکم ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ جرائم کی شرع اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : نئی سبزی وپھل منڈی کے تعمیراتی کام کو رواں ماہ کے آخر تک معیار کے ساتھ پورا کیا جائے : ڈی سی عرفان نواز میمن ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہر اور گردو نواح میں سرچ آپریشنز ، مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک سے چیکنگ ۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔ٹوبہ ٹیک سنگھ : بازاروں میں انکروچمنٹ ختم نہ ہونے سے بازاروں میں خریداری کے لیے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہرجگہ جگہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم ٹریفک کی روانی شدید متاثر۔۔۔۔ ۔
Home » , » ٹوبہ پھلووں سبزیوں‌کے نرخوں میں‌ہو شربا اضافہ حکام خاموش

ٹوبہ پھلووں سبزیوں‌کے نرخوں میں‌ہو شربا اضافہ حکام خاموش

Mian Saud IT Solutions نے شائع کیا 26/04/2015 | Sunday, April 26, 2015


ٹوبہ ٹیک سنگھ  پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی عدم توجہی کے باعث پھل و سبزی فروشوں نے من مانے نرخ مقرر کر کے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے ڈی سی او کی سربراہی میں پرائس کنٹرول کمیٹی قائم ہے جس کے 32 سے زائد ارکان کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اختیارات حاصل ہیں لیکن چیکنگ کا موثر نظام نہ ہونے کی وجہ سے ناجائز منافع خوروں کے حوصلے بلند ہو رہے ہیں اور وہ بلا خوف و خطر صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں۔ متعلقہ افسران نے سبزی منڈیوں میں نیلامی کے عمل کا جائزہ لینا بھی چھوڑ رکھا ہے ، مارکیٹ کمیٹی کا ملازم سبزیوں اور پھلوں کی ریٹ لسٹ جاری کر دیتا ہے جسے دکان دار ردی میں پھینک کر من مانے نرخ وصول کرتے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے رواں ماہ کے دوران گراں فروشوں کے خلاف کوئی موثر کارروائی نہیں کی جس کے باعث ضلع بھر میں مصنوعی مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے ۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی روزانہ کی بنیاد پر چیک کی جائے ۔

Share this article :

Google ads

اصلاح پروگرام

اصلاح پروگرام

ٹوبہ نیوز

ٹوبہ نیوز

ہم سے رابطہ کریں

Name

Email *

Message *

مقبول خبریں

 
Company Info | Contact Us | Privacy policy | Term of use | Widget | Advertise with Us | Site map
Copyright © 2011. TOBA NEWS . All Rights Reserved.
Design Template by Saud Ahmed | Support by creating website | Powered by Blogger