تازہ ترین :
ڈی پی او ٹوبہ عثمان گوندل کا ون ویلنگ، پتنگ بازی ، جواء کے اڈوں اور شادی کی تقریبات پر ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کرنے کا حکم ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ جرائم کی شرع اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : نئی سبزی وپھل منڈی کے تعمیراتی کام کو رواں ماہ کے آخر تک معیار کے ساتھ پورا کیا جائے : ڈی سی عرفان نواز میمن ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہر اور گردو نواح میں سرچ آپریشنز ، مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک سے چیکنگ ۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔ٹوبہ ٹیک سنگھ : بازاروں میں انکروچمنٹ ختم نہ ہونے سے بازاروں میں خریداری کے لیے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہرجگہ جگہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم ٹریفک کی روانی شدید متاثر۔۔۔۔ ۔
Home » » بلدیاتی انتخابات’ حلقہ بندیوں کی تشکیل کیلئے 31 مئی تک توسیع

بلدیاتی انتخابات’ حلقہ بندیوں کی تشکیل کیلئے 31 مئی تک توسیع

Mian Saud IT Solutions نے شائع کیا 20/05/2015 | Wednesday, May 20, 2015

بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں حلقہ بندیوں کی تشکیل کیلئے 31 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر میاں اکبر علی نے سجاگ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حلقہ بندیوں کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن 14 مئی مقرر کی گئی تھی۔ کام مکمل نہ ہونے کے باعث تاریخ میں 31 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کو 85 یونین کونسلز جبکہ ضلع کے چار شہروں کی آبادیوں کو 118 وارڈز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر کو 30 وارڈز، گوجرہ کو 36 وارڈز، کمالیہ کو 34 وارڈز اور پیر محل کو 18 وارڈز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ میاں اکبر علی نے بتایا کہ تحصیل گوجرہ میں یونین کونسل نمبر ایک تا 24، تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں یونین کونسل نمبر 25 تا 56، تحصیل کمالیہ میں یونین کونسل نمبر 57 تا 68 اور تحصیل پیر محل میں یونین کونسل نمبر 69 تا 85 واقع ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں 10 لاکھ 95 ہزار 417 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ رجسٹریشن کا عمل بھرپور طریقہ سے جاری ہے، جو الیکشن شیڈول جاری ہونے تک جاری رہے گا ۔ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد ووٹ رجسٹریشن کا عمل روک دیا جائے گا۔


Saud Ahmed CEO Toba News miansaud@tobanews.com

Share this article :

Google ads

اصلاح پروگرام

اصلاح پروگرام

ٹوبہ نیوز

ٹوبہ نیوز

ہم سے رابطہ کریں

Name

Email *

Message *

مقبول خبریں

 
Company Info | Contact Us | Privacy policy | Term of use | Widget | Advertise with Us | Site map
Copyright © 2011. TOBA NEWS . All Rights Reserved.
Design Template by Saud Ahmed | Support by creating website | Powered by Blogger