تازہ ترین :
ڈی پی او ٹوبہ عثمان گوندل کا ون ویلنگ، پتنگ بازی ، جواء کے اڈوں اور شادی کی تقریبات پر ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کرنے کا حکم ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ جرائم کی شرع اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : نئی سبزی وپھل منڈی کے تعمیراتی کام کو رواں ماہ کے آخر تک معیار کے ساتھ پورا کیا جائے : ڈی سی عرفان نواز میمن ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہر اور گردو نواح میں سرچ آپریشنز ، مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک سے چیکنگ ۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔ٹوبہ ٹیک سنگھ : بازاروں میں انکروچمنٹ ختم نہ ہونے سے بازاروں میں خریداری کے لیے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہرجگہ جگہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم ٹریفک کی روانی شدید متاثر۔۔۔۔ ۔
Home » » چار بچوں کی ماں پر اسرار طور پر ہلاک

چار بچوں کی ماں پر اسرار طور پر ہلاک

Mian Saud IT Solutions نے شائع کیا 20/05/2015 | Wednesday, May 20, 2015

محمد انور کی بیوی اور چار بچوں کی ماں جمیلہ پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گئی ہے۔

جمیلہ کے والدین نے اس کے سسرالیوں پر پر زہر دے کر قتل کرنے کا الزام لگایا ہے۔
چک 477 ج ب آلو وال میں محمد انور کی بیوی جمیلہ بی بی پر اسرار طور پر ہلاک ہو گئی جس کی اطلاع سمندری میں اس کے والدین کو کی گئی۔
مرحومہ جمیلہ بی بی کا والد عبدالعزیز اور دیگر رشتہ دار اس کے سسرال پہنچے تو انہوں نے مرحومہ کی تدفین کا عمل روک دیا اور سسرال والوں پر الزام عائد کیا کہ ان کی بیٹی کو زہر دے کر مارا گیا ہے۔
مرحومہ کے پوسٹ مارٹم کے مطالبہ پر تھانہ صدر پولیس نعش کو ہسپتال لے گئی جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے۔
پوسٹ مارٹم کے بعد جمیلہ کے والد نے نعش لے جانا چاہی مگر جمیلہ کے سسرال اور پولیس کی طرف سے نعش حوالے نہ کی گئی۔
نعش نہ ملنے پر عبدالعزیز اور دیگر رشتہ داروں نے جمیلہ بی بی کے سسرالیوں اور پولیس کے خلاف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سامنے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کی۔

پولیس نے نعش عبدالعزیز کے سپرد کر دی جس پر احتجاج ختم کر دیا گیا ہے۔
تھانہ صدر کے ایس ایچ او محمد ندیم نے سجاگ کو بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر حقیقت کھل کر سامنے آئے گی اور الزام ثابت ہونے پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Saud Ahmed CEO Toba News miansaud@tobanews.com
Share this article :

Google ads

اصلاح پروگرام

اصلاح پروگرام

ٹوبہ نیوز

ٹوبہ نیوز

ہم سے رابطہ کریں

Name

Email *

Message *

مقبول خبریں

 
Company Info | Contact Us | Privacy policy | Term of use | Widget | Advertise with Us | Site map
Copyright © 2011. TOBA NEWS . All Rights Reserved.
Design Template by Saud Ahmed | Support by creating website | Powered by Blogger