ضلع میں قائم ایک ہزار 208 سرکاری پرائمری، ایلیمنٹری اور ہائر سکینڈری سکولوں میں 71.495 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر و ترقی کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
تمام سکولوں میں دئیے گئے فنڈز سے چار دیواری، ٹائلٹ بلاکس کی تعمیر اور فرنیچر فراہم کیا گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر آصف علی ڈوگر نے سجاگ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے مختلف سرکاری سکولز میں مالی سال 2014 – 15 کے دوران 17.040 ملین روپے کی لاگت سے سکولوں کی چار دیواری کا کام مکمل کیا گیا ہے۔بوائز اور گرلز سکولوں میں ٹائلٹ بلاکس پر 16.400 ملین روپے خرچ کے گئے اور بوائز پرائمری و ایلیمنٹری سکولز میں عدم دستیاب سہولتوں اور فرنیچر کی فراہمی پر 38.055 ملین روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے کہا کہ سکولوں میں عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی کے لئے مزید منصوبوں پر کام جاری ہے جو آئندہ مالی سال شروع ہونے سے قبل مکمل کر لیا جائے گا۔آصف علی ڈوگر نے نمائندے کو بتایا کہ پنجاب حکومت سکولوں میں طلبا و طالبات کے لئے بہترین بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات عمل میں لا رہی ہے۔
Saud Ahmed CEO Toba News miansaud@tobanews.com