تازہ ترین :
ڈی پی او ٹوبہ عثمان گوندل کا ون ویلنگ، پتنگ بازی ، جواء کے اڈوں اور شادی کی تقریبات پر ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کرنے کا حکم ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ جرائم کی شرع اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : نئی سبزی وپھل منڈی کے تعمیراتی کام کو رواں ماہ کے آخر تک معیار کے ساتھ پورا کیا جائے : ڈی سی عرفان نواز میمن ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہر اور گردو نواح میں سرچ آپریشنز ، مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک سے چیکنگ ۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔ٹوبہ ٹیک سنگھ : بازاروں میں انکروچمنٹ ختم نہ ہونے سے بازاروں میں خریداری کے لیے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہرجگہ جگہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم ٹریفک کی روانی شدید متاثر۔۔۔۔ ۔
Home » » ٹوبہ ٹیک سنگھ : سفاک قاتل کو ڈسٹرکٹ جیل میں صبح چار بجے پھانسی دی جائے گی

ٹوبہ ٹیک سنگھ : سفاک قاتل کو ڈسٹرکٹ جیل میں صبح چار بجے پھانسی دی جائے گی

Mian Saud IT Solutions نے شائع کیا 25/05/2015 | Monday, May 25, 2015

ٹوبہ ٹیک سنگھ              ٹوبہ نیوز ڈاٹ کام

حقیقی والد ،بڑے بھائی اور چار بھتیجے ،بھتیجیوں کو قتل کرنے والے سفاک قاتل نور احمد کل26مئی منگل کو ڈسٹرکٹ جیل 

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پھانسی دی جائے گی ،چک نمبر 314گ ب کے رہائشی نور احمد نے جائیداد کے تنازعہ پر 9مارچ 

2006ء کو اپنے حقیقی باپ نواب علی ،بڑے بھائی محمد غفران اسکے چار کمسن بچوں دو بیٹوں عمران اور علی رضا ،دو 

یٹیوں انیدہ اور فرحت کو 30بور پسٹل سے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ،جس پر تھانہ چٹیانہ پولیس نے ملزم کے خلاف زیر 

دفعہ 302/324/7ATAکے تحت مقدمہ نمبر 68/06درج کرکے چالان انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد میں پیش کیا تھا

 ،اور انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد سے ملزم نور احمد کو 2مئی 2006ء کو چھ بار سزائے موت کا حکم سنایا گیا ،اس 

فیصلہ کے خلاف ملزم نے بذریعہ جیل عدالت عالیہ لاہور اور عدالت عظمیٰ اسلام آباد میں رحم کی اپیلیں دائر کیں ،جو خارج 

ہوگئیں ،اس کے بعد 28مئی 2008ء کوملزم نے گورنمنٹ آف پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ لاہور کو رحم کی اپیل بھجوائی ،مگر وہاں 

سے بھی اپیل خارج ہوگئی ،آخری اپیل خارج ہونے پر سپیشل جج انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آبادنے قیدی نور احمد کو 

پھانسی دینے کیلئے 26مئی منگل کو صبح ساڑھے 4بجے کا وقت مقرر کیا ہے ،کل صبح ساڑھے 4بجے ملزم کو تختہ دار پر

لٹکادیا جائے گا ۔



Share this article :

Google ads

اصلاح پروگرام

اصلاح پروگرام

ٹوبہ نیوز

ٹوبہ نیوز

ہم سے رابطہ کریں

Name

Email *

Message *

مقبول خبریں

 
Company Info | Contact Us | Privacy policy | Term of use | Widget | Advertise with Us | Site map
Copyright © 2011. TOBA NEWS . All Rights Reserved.
Design Template by Saud Ahmed | Support by creating website | Powered by Blogger