ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں انستھزیا ڈاکٹر کی اسامی خالی ہونے سے آپریشن تھیٹر بند ہو کر رہ گئے ۔ ذرائع کے مطابق انستھیزیا (بے ہوش کرنے والے ) ڈاکٹر نعیم کی 20ویں گریڈ میں ترقی کے بعد انہیں جھنگ جبکہ 18ویں گریڈ کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر مختار کو گزشتہ ماہ کمالیہ تبدیل کر دیا گیا
ٹوبہ ٹیک سنگھ اور مذکورہ اسامی خالی ہو گئی 145 ڈاکٹر نہ ہونے سے ڈلیوری کیسز سمیت دیگر تمام آپریشن بھی بند ہو کر رہ گئے ہیں جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ہسپتال میں 20ویں گریڈ کی چیف کنسلٹنٹ کی اسامی بھی خالی ہے جس پر تعیناتی کیلئے ہسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹر نعیم سے رابطہ کیا لیکن انہوں نے جھنگ سے ٹوبہ آنے سے انکار کر دیا۔ شہریوں نے صوبائی سیکرٹری ہیلتھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔