تازہ ترین :
ڈی پی او ٹوبہ عثمان گوندل کا ون ویلنگ، پتنگ بازی ، جواء کے اڈوں اور شادی کی تقریبات پر ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کرنے کا حکم ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ جرائم کی شرع اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : نئی سبزی وپھل منڈی کے تعمیراتی کام کو رواں ماہ کے آخر تک معیار کے ساتھ پورا کیا جائے : ڈی سی عرفان نواز میمن ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہر اور گردو نواح میں سرچ آپریشنز ، مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک سے چیکنگ ۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔ٹوبہ ٹیک سنگھ : بازاروں میں انکروچمنٹ ختم نہ ہونے سے بازاروں میں خریداری کے لیے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہرجگہ جگہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم ٹریفک کی روانی شدید متاثر۔۔۔۔ ۔
Home » » ٹوبہ ٹیک سنگھ : ڈاکؤوں کی پولیس پر فائرنگ پولیس اہلکار شہید ، ایک ڈاکو ہلاک

ٹوبہ ٹیک سنگھ : ڈاکؤوں کی پولیس پر فائرنگ پولیس اہلکار شہید ، ایک ڈاکو ہلاک

Mian Saud IT Solutions نے شائع کیا 24/05/2015 | Sunday, May 24, 2015

پولیس مقابلہ کے دوران ایک پولیس کانسٹیبل شہید اور ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا ،چک نمبر 347ج ب کے قریب گھات لگائے بیٹھے چار مسلح ڈاکوؤں نے گشت پر مامور تھانہ نواں لاہور پولیس کے کانسٹیبل محمد نعیم اور اسکے ساتھی کو اپنی طرف آتا دیکھ کر فائرنگ کردی ،جس کے نتیجہ میں کانسٹیبل محمد نعیم شدید زخمی ہوگیا ،جسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا ،جبکہ وائرلیس پر اطلاع ملنے پر پولیس کی مزید نفری موقع پر پہنچ گئی ،اورڈاکوؤں کو گھیر لیا ،مسلح ڈاکوؤں اور پولیس کے مابین فائرنگ کے تبادلہ میں ایک نامعلوم ڈاکو ہلاک ہوگیا ،جبکہ اسکے دیگر تین ساتھی رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکو کی نعش اور اسکا موٹر سائیکل جے جی ایل 7614 اپنی تحویل میں لے لیا ،وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا شہزاد اکبر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ،ہسپتال میں داخل کانسٹیبل محمد نعیم شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اور خالق حقیقی سے جاملا ،شہید محمد نعیم کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی ،جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا شہزاد اکبر ،ڈی سی او محمد وقاص عالم ،ایم این اے محمد جنید انوار چوہدری ،اسسٹنٹ کمشنر واصف بشیر کھوکھر ،ڈی ایس پی (صدر) اظہر یعقوب سمیت پولیس افسران اور ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،شہید کانسٹیبل محمد نعیم کو اسکے آبائی گاؤں چک نمبر 435ج ب کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا


Share this article :

Google ads

اصلاح پروگرام

اصلاح پروگرام

ٹوبہ نیوز

ٹوبہ نیوز

ہم سے رابطہ کریں

Name

Email *

Message *

مقبول خبریں

 
Company Info | Contact Us | Privacy policy | Term of use | Widget | Advertise with Us | Site map
Copyright © 2011. TOBA NEWS . All Rights Reserved.
Design Template by Saud Ahmed | Support by creating website | Powered by Blogger