ٹوبہ ٹیک سنگھ ٹوبہ نیوز
ریونیو آفیسرز کالونی نمبر 2 میں مقیم پاکستان نیوی کے کپٹن کے گھر سے چور پانچ لاکھ مالیتی نقدی اور زیورات لے کر فرار ہو گئے ، پاکستان نیوی کے کپٹن عبدالمتین اپنے اہل خانہ کے ہمراہ لاہور اپنے عزیز کے جنازے میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے جب رات کو واپس گھر لوٹے توگھر کے بیرونی دروازے کو کھلا دیکھ کر شک گزرنے پر پولیس کو اطلاع دی پولیس آدھے گھنٹے کے بعد جائے وقوع پر پہنچی ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق چور عقبی دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور گھر میں موجود ملکی اور غیر ملکی کرنسی سمیت طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو ئے۔ پاکستان نیوی کے کپٹن ان دنوں چھٹیوں پر اپنے گھر آئے ہوئے تھے اور وہ مسلم لیگی کارکن محمد فہیم اشرف کے بہنوئی ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد ابتدائی معلومات اکٹھی کر لی ہے۔