تازہ ترین :
ڈی پی او ٹوبہ عثمان گوندل کا ون ویلنگ، پتنگ بازی ، جواء کے اڈوں اور شادی کی تقریبات پر ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کرنے کا حکم ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ جرائم کی شرع اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : نئی سبزی وپھل منڈی کے تعمیراتی کام کو رواں ماہ کے آخر تک معیار کے ساتھ پورا کیا جائے : ڈی سی عرفان نواز میمن ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہر اور گردو نواح میں سرچ آپریشنز ، مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک سے چیکنگ ۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔ٹوبہ ٹیک سنگھ : بازاروں میں انکروچمنٹ ختم نہ ہونے سے بازاروں میں خریداری کے لیے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہرجگہ جگہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم ٹریفک کی روانی شدید متاثر۔۔۔۔ ۔
Home » » ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ یکم مئی ’’یوم مزدور ‘‘ کے سلسلہ میں عوامی ورکرز پارٹی ،نیشنل لیبر فیڈریشن اور پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام ریلیاں

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ یکم مئی ’’یوم مزدور ‘‘ کے سلسلہ میں عوامی ورکرز پارٹی ،نیشنل لیبر فیڈریشن اور پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام ریلیاں

Mian Saud IT Solutions نے شائع کیا 01/05/2015 | Friday, May 01, 2015

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ یکم مئی ’’یوم مزدور ‘‘ کے سلسلہ میں عوامی ورکرز پارٹی ،نیشنل لیبر فیڈریشن اور پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام ریلیاں نکالی گئیں ۔ عوامی ورکرز پارٹی کے زیر اہتمام نکالی جانے والی ریلی کی قیادت عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری فاروق طارق نے کی ۔ ریلی وریام روڈ سے شروع ہوکر شورکوٹ روڈ سے ہوتی ہوئی شہباز چوک میں اختتام پذیر ہوئی ۔جس میں سینکڑوں مزدوروں نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے ۔ نیشنل لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام نکالی جانے والی ریلی کی قیادت این ایل ایف کے ڈویژنل صدر چوہدری عبدالمجید سالک نے کی ۔ ریلی جھنگ روڈ ٹی ایم اے کمپلیکس کے سامنے سے شروع ہوکر شہباز چوک میں اختتام پذیر ہوئی ۔ ریلی میں رکشہ ڈرائیورز اور مزدوروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ،جن پر مزدوروں کے حق میں نعرے درج تھے ۔ شہباز چوک میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عبدالمجید سالک اور حافظ شمس الزماں قادری نے مزدوروں کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام نکالی جانے والی ریلی کی قیادت تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر چوہدری محمد اشفاق نے کی ۔ ریلی تحریک انصاف کے دفتر غلہ منڈی سے شروع ہوکر شہباز چوک میں اختتام پذیر ہوئی ۔


Share this article :

Google ads

اصلاح پروگرام

اصلاح پروگرام

ٹوبہ نیوز

ٹوبہ نیوز

ہم سے رابطہ کریں

Name

Email *

Message *

مقبول خبریں

 
Company Info | Contact Us | Privacy policy | Term of use | Widget | Advertise with Us | Site map
Copyright © 2011. TOBA NEWS . All Rights Reserved.
Design Template by Saud Ahmed | Support by creating website | Powered by Blogger