تازہ ترین :
ڈی پی او ٹوبہ عثمان گوندل کا ون ویلنگ، پتنگ بازی ، جواء کے اڈوں اور شادی کی تقریبات پر ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کرنے کا حکم ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ جرائم کی شرع اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : نئی سبزی وپھل منڈی کے تعمیراتی کام کو رواں ماہ کے آخر تک معیار کے ساتھ پورا کیا جائے : ڈی سی عرفان نواز میمن ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہر اور گردو نواح میں سرچ آپریشنز ، مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک سے چیکنگ ۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔ٹوبہ ٹیک سنگھ : بازاروں میں انکروچمنٹ ختم نہ ہونے سے بازاروں میں خریداری کے لیے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہرجگہ جگہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم ٹریفک کی روانی شدید متاثر۔۔۔۔ ۔
Home » » سات ماہ لگاتار طویل بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن کھول دئیے گئے

سات ماہ لگاتار طویل بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن کھول دئیے گئے

Mian Saud IT Solutions نے شائع کیا 01/06/2015 | Monday, June 01, 2015

ٹوبہ ٹیک سنگھ
سات ماہ لگاتار طویل بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن کھول دئیے گئے ،سی این جی کا استعمال کم ہونے کے باعث کاروبار ختم ہوکر رہ گیا ،سی این جی مالکان ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر رانا محمد خان نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سات ماہ سے سی این جی اسٹیشنز لگاتار بند رہنے کے باعث لوگوں نے اپنی گاڑیوں سے سی این جی سلنڈرز نکلوا دئیے ہیں ،جسکی وجہ سے سی این جی اسٹیشنز پر گیس کی فروخت میں پہلے کی نسبت 80فیصد کمی ہوگئی ہے ،رانا محمد خان نے کہا کہ سی این جی اسٹیشنز بند ہونے کے باوجود انہیں لاکھوں روپے گیس و بجلی کے بل اور دیگر اخراجات برداشت کرنے پڑ رہے تھے ،اور کروڑوں روپے کی مشینری زنگ آلود ہورہی تھی ،انہوں نے بتایا کہ اب محکمہ نے 8جون تک سی این جی اسٹیشن کھولنے کی اجازت دی ہے،8جون کے بعدمحکمہ سوئی گیس کی طرف سے ہفتہ وار شیڈول جاری کیا جائے گا ،جس کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کھولے اور بند کئے جائیں گے ،رانا محمد خان نے کہا کہ سی این جی کی طویل بندش کے باعث یہ کاروبار ختم ہونے کے برابر ہے ،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سی این جی انڈسٹری کی بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ۔

Saud Ahmed CEO Toba News miansaud@tobanews.com


Share this article :

Google ads

اصلاح پروگرام

اصلاح پروگرام

ٹوبہ نیوز

ٹوبہ نیوز

ہم سے رابطہ کریں

Name

Email *

Message *

مقبول خبریں

 
Company Info | Contact Us | Privacy policy | Term of use | Widget | Advertise with Us | Site map
Copyright © 2011. TOBA NEWS . All Rights Reserved.
Design Template by Saud Ahmed | Support by creating website | Powered by Blogger