تازہ ترین :
ڈی پی او ٹوبہ عثمان گوندل کا ون ویلنگ، پتنگ بازی ، جواء کے اڈوں اور شادی کی تقریبات پر ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کرنے کا حکم ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ جرائم کی شرع اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : نئی سبزی وپھل منڈی کے تعمیراتی کام کو رواں ماہ کے آخر تک معیار کے ساتھ پورا کیا جائے : ڈی سی عرفان نواز میمن ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہر اور گردو نواح میں سرچ آپریشنز ، مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک سے چیکنگ ۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔ٹوبہ ٹیک سنگھ : بازاروں میں انکروچمنٹ ختم نہ ہونے سے بازاروں میں خریداری کے لیے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہرجگہ جگہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم ٹریفک کی روانی شدید متاثر۔۔۔۔ ۔
Home » » ٹوبہ ٹیک سنگھ : عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن 5 کلینک سیل

ٹوبہ ٹیک سنگھ : عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن 5 کلینک سیل

Mian Saud IT Solutions نے شائع کیا 02/06/2015 | Tuesday, June 02, 2015

ٹوبہ ٹیک سنگھ
محکمہ صحت کی خصوصی چھاپہ مار ٹیم نے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے پانچ عطائیوں کے کلینکس سیل اور انکے چالان کرکے ڈرگ کورٹ کو بھجوا دئیے ،ڈرگ انسپکٹر ثاقب جاوید نے بتایا کہ ایک ہفتہ کے دوران ٹیم نے
چک نمبر 316گ ب میں چھاپہ مار کر عطائی تصور حسین ،
چک نمبر 152گ ب میں چھاپہ مار کر محمد شاہد ،
چک نمبر 153گ ب میں محمد امجد ،
چک نمبر 301گ ب میں امین اللہ
اور چک نمبر 316گ ب میں چھاپہ مار کر شبر حسین کے کلینکس سیل کردئیے ،اور ان کے چالان مرتب کرکے ڈرگ کورٹ فیصل آباد کو بھجوا دئیے ہیں ، ان کے علاوہ غیر معیاری ادویات اور بغیر ورانٹی فروخت پر دو ہومیو اور چار میڈیکل سٹورز کے چالان کئے گئے ،اور دو میڈیکل سٹورز کو سیل کردیا گیا ،ڈرگ انسپکٹر ثاقب جاوید نے کہا کہ پنجاب حکومت عطائیت کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے ۔اور عطائیوں کے خاتمہ تک کریک ڈاؤن جاری رہے گا ۔

Share this article :

Google ads

اصلاح پروگرام

اصلاح پروگرام

ٹوبہ نیوز

ٹوبہ نیوز

ہم سے رابطہ کریں

Name

Email *

Message *

مقبول خبریں

 
Company Info | Contact Us | Privacy policy | Term of use | Widget | Advertise with Us | Site map
Copyright © 2011. TOBA NEWS . All Rights Reserved.
Design Template by Saud Ahmed | Support by creating website | Powered by Blogger