تازہ ترین :
ڈی پی او ٹوبہ عثمان گوندل کا ون ویلنگ، پتنگ بازی ، جواء کے اڈوں اور شادی کی تقریبات پر ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کرنے کا حکم ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ جرائم کی شرع اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : نئی سبزی وپھل منڈی کے تعمیراتی کام کو رواں ماہ کے آخر تک معیار کے ساتھ پورا کیا جائے : ڈی سی عرفان نواز میمن ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہر اور گردو نواح میں سرچ آپریشنز ، مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک سے چیکنگ ۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔ٹوبہ ٹیک سنگھ : بازاروں میں انکروچمنٹ ختم نہ ہونے سے بازاروں میں خریداری کے لیے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہرجگہ جگہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم ٹریفک کی روانی شدید متاثر۔۔۔۔ ۔
Home » » کسان بورڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیر اہتمام ’’کسان راج تحریک ‘‘ کے سلسلہ میں مطالباتی ریلی

کسان بورڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیر اہتمام ’’کسان راج تحریک ‘‘ کے سلسلہ میں مطالباتی ریلی

Mian Saud IT Solutions نے شائع کیا 01/06/2015 | Monday, June 01, 2015

میاں سعود احمد چیئر مین اینڈ سی ای او ٹوبہ نیوز 
    ....ٹوبہ ٹیک سنگھ
کسان بورڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیر اہتمام ’’کسان راج تحریک ‘‘ کے سلسلہ میں ایک مطالباتی ریلی نکالی گئی ،ریلی ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ روڈ سے شروع ہوکر شہباز چوک سے ہوتی ہوئی ضلع کچہری میں ڈی سی او آفس کے باہر اختتام پذیر ہوئی ،جس کی قیادت کسان بورڈ کے ضلعی صدر صوفی محمد رشید نے کی ،ریلی میں علاقہ کے سینکڑوں کسان کاشتکاروں نے شرکت کی ،شرکاء ریلی نے اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ،ریلی کے شرکاء نے شہباز چوک میں احتجاجی دھرنا دیا ،اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کسان بورڈ کے ضلعی صدر صوفی محمد رشید اور کسان رہنما چوہدری محمد سعید نے کہا کہ سرمایہ دار ،جاگیردار غریب کسان کاشتکاروں کا استحصال کررہے ہیں ،شوگر ملزمالکان نے سیزن ختم ہونے کے بعد بھی کاشتکاروں کو گنے کے واجبات کی ادائیگیاں نہیں کیں ،زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،اورکسان دشمن حکومتی اقدامات کے باعث یہ ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ رہی ہے ،کسانوں کو انکی اجناس کی پوری قیمت نہیں دی جارہی،بیج ،کھادیں ،زرعی ادویات،بجلی اور پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے باعث فصلوں پر اخراجات زیادہ اور آمد ن کم ہوگئی ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت آمدہ بجٹ میں کھادوں ،بیج ،زرعی ادویات کی قیمتوں میں کمی اور زرعی ٹیوب ویلوں کیلئے بجلی کا فلیٹ ریٹ کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیزل کی قیمت میں کمی اور شوگر ملز مالکان سے کسانوں کو فوری طور پر گنے کے واجبات کی ادائیگیاں یقینی بنانے کی خاطر ٹھوس اقدامات کرے ،انہوں نے کہا کہ فصل خریف کیلئے بلاسود قرضوں کی فراہمی، دھان کے کاشتکاروں کے ساتھ پانچ ہزار روپے فی ایکڑ سبسڈی کا وعدہ بھی پورا کیا جائے ،اور ژالہ باری سے متاثرہ گندم کے کاشتکاروں کو بھی سبسڈی دی جائے ،ضلع کچہری میں کسان بورڈ کے چار رکنی وفد نے ڈی سی او وقاص عالم سے ملاقات کرکے انہیں کسان کاشتکاروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ،اور اس کے متعلق ایک تحریری عرضداشت پیش کی ،جس پر ڈی سی او وقاص عالم نے مذکورہ رہنماؤں کو کاشتکاروں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ،اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا رحمت اللہ ارشد ،میاں وکیل احمد ،عبدالحق بھٹی ، میاں انور حسین بھی موجود تھے۔

Share this article :

Google ads

اصلاح پروگرام

اصلاح پروگرام

ٹوبہ نیوز

ٹوبہ نیوز

ہم سے رابطہ کریں

Name

Email *

Message *

مقبول خبریں

 
Company Info | Contact Us | Privacy policy | Term of use | Widget | Advertise with Us | Site map
Copyright © 2011. TOBA NEWS . All Rights Reserved.
Design Template by Saud Ahmed | Support by creating website | Powered by Blogger