تازہ ترین :
ڈی پی او ٹوبہ عثمان گوندل کا ون ویلنگ، پتنگ بازی ، جواء کے اڈوں اور شادی کی تقریبات پر ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کرنے کا حکم ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ جرائم کی شرع اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : نئی سبزی وپھل منڈی کے تعمیراتی کام کو رواں ماہ کے آخر تک معیار کے ساتھ پورا کیا جائے : ڈی سی عرفان نواز میمن ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہر اور گردو نواح میں سرچ آپریشنز ، مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک سے چیکنگ ۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔ٹوبہ ٹیک سنگھ : بازاروں میں انکروچمنٹ ختم نہ ہونے سے بازاروں میں خریداری کے لیے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہرجگہ جگہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم ٹریفک کی روانی شدید متاثر۔۔۔۔ ۔
Home » » این اے 93 ٹوبہ ٹیک سنگھ جوڈیشل کمیشن کے حکم پر ووٹوں کے تھیلے کھول دیئے گئے،

این اے 93 ٹوبہ ٹیک سنگھ جوڈیشل کمیشن کے حکم پر ووٹوں کے تھیلے کھول دیئے گئے،

Mian Saud IT Solutions نے شائع کیا 02/06/2015 | Tuesday, June 02, 2015

ٹوبہ ٹیک سنگھ
جوڈیشل کمیشن کے حکم پر ووٹوں کے تھیلوں میں فارم 15کی چیکنگ کیلئے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں ووٹوں کے تھیلے کھول دئیے گئے ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عامر حبیب کی زیر نگرانی ضلع کچہری سے ملحقہ اکاؤنٹس آفس میں سخت پہرے میں ووٹوں کے تھیلے کھولے گئے ہیں ،آفس میں سے کسی کو بھی باہر آنے یا اندر جانے کی اجازت نہیں ہے ،ذرائع کے مطابق ووٹوں کے تھیلے کھول کر فارم پندرہ کی چیکنگ کرنے والے تما م عملہ سے ان کے موبائل فونز لے لئے گئے ہیں ،اور ان کو کسی سے بھی بات چیت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہے ،اور اس سلسلہ میں کسی کو بھی کوئی بھی معلومات فراہم نہیں کی جارہی ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کا عملہ ووٹو ں کے بیگز کھول کر ان میں موجود فارم پندرہ کی فوٹو کاپیاں کروا کر اسکی رپورٹ مرتب کرکے جوڈیشل کمیشن کو بھجوائے گا ،باوثوق ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے فارم پندرہ کے متعلق 8جون تک رپورٹ طلب کی ہے ۔


Share this article :

Google ads

اصلاح پروگرام

اصلاح پروگرام

ٹوبہ نیوز

ٹوبہ نیوز

ہم سے رابطہ کریں

Name

Email *

Message *

مقبول خبریں

 
Company Info | Contact Us | Privacy policy | Term of use | Widget | Advertise with Us | Site map
Copyright © 2011. TOBA NEWS . All Rights Reserved.
Design Template by Saud Ahmed | Support by creating website | Powered by Blogger