ٹوبہ ٹیک سنگھ
ریسکیو 1122ٹوبہ ٹیک سنگھ کومئی کے دوران موصول ہونے والی 13ہزار 186کالز میں سے 12ہزار 427کالز رونگ تھیں ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انچارج ریسکیو 1122ٹوبہ ٹیک سنگھ میاں فراز منیر نے بتایا کہ ریسکیو کو ماہ مئی میں موصول ہونے والی 759ایمرجنسی کالز پر فوری رسپونس کرتے ہوئے212ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا،جبکہ فائرنگ کے 16 واقعات میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دینے کے ساتھ ساتھ 412میڈیکل ایمرجنسی ،41کرائمز اور 78مختلف ایمرجنسی واقعات میں متاثر ہونے والوں کو بھی ڈیل کیا گیا،انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122کے جوان ہمہ وقت عوام کی خدمت کیلئے کمر بستہ ہیں ،اور کسی بھی ناگہانی حادثہ کی صورت میں فوری رسپونس کرتے ہوئے لوگوں کی جانیں بچانے کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،انہوں نے بتایا کہ ریسکیو نے گزشتہ ماہ کے دوران مجموعی طور پر 863مریضوں کو ڈیل کیا،جن میں سے 156مریضوں کو موقع پر طبی امداد دینے کے بعد فارغ کردیا گیا ،اور ر 676 مریضوں کو متعلقہ ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا،جبکہ 31 مریض موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ،میاں فراز منیر نے کہا کہ انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بننے والے ٹریفک حادثات کو ٹریفک قوانین کی پاسداری اور موٹر سائیکل پر ہیلمٹ کے استعمال سے کم کیا جاسکتا ہے ،اس موقع پر ریسکیو 1122کے میڈیا فوکل پرسن ملک ابرار بھی موجود تھے ۔
Saud Ahmed CEO Toba News miansaud@tobanews.com