تازہ ترین :
ڈی پی او ٹوبہ عثمان گوندل کا ون ویلنگ، پتنگ بازی ، جواء کے اڈوں اور شادی کی تقریبات پر ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کرنے کا حکم ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ جرائم کی شرع اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : نئی سبزی وپھل منڈی کے تعمیراتی کام کو رواں ماہ کے آخر تک معیار کے ساتھ پورا کیا جائے : ڈی سی عرفان نواز میمن ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہر اور گردو نواح میں سرچ آپریشنز ، مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک سے چیکنگ ۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔ٹوبہ ٹیک سنگھ : بازاروں میں انکروچمنٹ ختم نہ ہونے سے بازاروں میں خریداری کے لیے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہرجگہ جگہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم ٹریفک کی روانی شدید متاثر۔۔۔۔ ۔
Home » » نیویارک میں وہیل چیئر پر بیٹھے معذور چور نے بینک لوٹ لیا

نیویارک میں وہیل چیئر پر بیٹھے معذور چور نے بینک لوٹ لیا

Mian Saud IT Solutions نے شائع کیا 02/07/2015 | Thursday, July 02, 2015

نیویارک: امریکا میں ڈکیتی کی ایک انوکھی واردات ہوئی جہاں ہٹے کٹے انسان کے بجائے وہیل چیئر پر بیٹھے معذور چور نے نہ صرف بینک لوٹا بلکہ باآسانی فرار بھی ہوگیا۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق نیویارک کے بینک میں ہونے والی ڈکیتی نے سب کو حیرانی میں مبتلاکردیا ہے،پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ واردات نیویارک کے علاقے کوئنز میں ہوئیں جہاں بینک میں وہیل چیئر پر بیٹھا شخص بینک میں داخل ہوا اور اس نے ایک تحریری پیغام کے ذریعے کاؤنٹر پرموجود کیشیئراپنے مسلح ہونے سے آگاہ کرتے ہوئے رقم اس کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا جس پر کیشیئر نے خطرہ محسوس کرتے ہوئے خاموشی سے اپنے پاس موجود ساری رقم ملزم کے حوالے کر دی جو پولیس کے مطابق ڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپےتھی۔ واردات میں دلچسپ بات یہ ہے کہ اس دوران ملزم نے نہ تو اسلحہ کی نمائش کی اور نہ ہی بینک کے کسی عملے کو حراساں کیا اور وہ لوٹی ہوئی رقم جیب میں ڈال کر باآسانی وہیل چیئر پر ہی فرار ہوگیا جب کہ اس دوران کسی نے بھی اس کو پکڑنے یا اس کا پیچھا کرنے کی کوشش نہیں کی۔ملزم کے فرار ہونے کے بعد پولیس کو فوری طور پر واردات کی اطلاع دی گئی تاہم پولیس کے ہیلی کاپٹر میں پہنچنے کے باوجود معذور چور وہاں سے رفوچکر ہوگیا۔ واضح رہے کہ نیویارک میں یہ معذور چورکی جانب سے چوری کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی ایک 60 سالہ شخص کو پولیس نے اس وقت گرفتار کیاتھا جب وہ وہیل چیئر پربینک لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔


Share this article :

Google ads

اصلاح پروگرام

اصلاح پروگرام

ٹوبہ نیوز

ٹوبہ نیوز

ہم سے رابطہ کریں

Name

Email *

Message *

مقبول خبریں

 
Company Info | Contact Us | Privacy policy | Term of use | Widget | Advertise with Us | Site map
Copyright © 2011. TOBA NEWS . All Rights Reserved.
Design Template by Saud Ahmed | Support by creating website | Powered by Blogger