تازہ ترین :
ڈی پی او ٹوبہ عثمان گوندل کا ون ویلنگ، پتنگ بازی ، جواء کے اڈوں اور شادی کی تقریبات پر ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کرنے کا حکم ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ جرائم کی شرع اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : نئی سبزی وپھل منڈی کے تعمیراتی کام کو رواں ماہ کے آخر تک معیار کے ساتھ پورا کیا جائے : ڈی سی عرفان نواز میمن ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہر اور گردو نواح میں سرچ آپریشنز ، مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک سے چیکنگ ۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔ٹوبہ ٹیک سنگھ : بازاروں میں انکروچمنٹ ختم نہ ہونے سے بازاروں میں خریداری کے لیے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہرجگہ جگہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم ٹریفک کی روانی شدید متاثر۔۔۔۔ ۔
Home » , » ڈسٹرکٹ جیل: میڈیکل آفیسر ز سمیت 48 آسامیاں طویل عرصہ سے خالی

ڈسٹرکٹ جیل: میڈیکل آفیسر ز سمیت 48 آسامیاں طویل عرصہ سے خالی

Mian Saud IT Solutions نے شائع کیا 02/07/2015 | Thursday, July 02, 2015


ڈسٹرکٹ جیل میں دو میڈیکل آفیسرز سمیت 48 مختلف آسامیاں طویل عرصہ سے خالی پڑی ہیں۔ جیل ہسپتال میں ایک مرد اور ایک خاتون میڈیکل آفیسر کی تعیناتی کافی عرصہ سے نہ ہوسکی ہے۔ جیل ہسپتال کے مریض قیدیوں کو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں یا میڈیکل چیک اپ کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا جاتا ہے۔ قیدیوں کی جیل سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقلی کے لئے سیکورٹی انتظامات کے علاوہ جیل انتظامیہ کو کئی دیگر مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دیگر خالی آسامیوں میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی ایک آسامی بھی شامل ہے۔ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی سات آسامیوں میں سے دو آسامیاں خالی ہیں۔ جیل میں سنیئر کلرک کی دو آسامیاں ہیں اور دونوں ہی خالی پڑی ہیں۔ جیل ہسپتال کے ڈسپنسر کی دو آسامیوں میں سے بھی ایک آسامی خالی ہے۔ ڈینٹل ٹیکنیشن، لیبارٹری اٹنڈنٹ اور خاتون ڈسپنسر کی آسامیاں بھی کئی ماہ سے خالی ہیں۔ جیل کے چیف وارڈرز کی چارآسامیوں میں سے ایک آسامی اور ہیڈ وارڈ کی 24 آسامیوں میں سے 10 آسامیاں خالی ہیں۔ وارڈرز کی کل 254 آسامیوں میں سے 24 آسامیاں خالی پڑی ہیں۔ خالی آسامیوں میں ایک سینٹری ورکر اور ایک باورچی کی آسامی بھی شامل ہے۔ خالی آسامیوں پر عرصہ دراز سے تعیناتیاں نہ ہونے کی بڑی وجہ فنڈز کی کمی بتائی جاتی ہے۔

Share this article :

Google ads

اصلاح پروگرام

اصلاح پروگرام

ٹوبہ نیوز

ٹوبہ نیوز

ہم سے رابطہ کریں

Name

Email *

Message *

مقبول خبریں

 
Company Info | Contact Us | Privacy policy | Term of use | Widget | Advertise with Us | Site map
Copyright © 2011. TOBA NEWS . All Rights Reserved.
Design Template by Saud Ahmed | Support by creating website | Powered by Blogger