تازہ ترین :
ڈی پی او ٹوبہ عثمان گوندل کا ون ویلنگ، پتنگ بازی ، جواء کے اڈوں اور شادی کی تقریبات پر ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کرنے کا حکم ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ جرائم کی شرع اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : نئی سبزی وپھل منڈی کے تعمیراتی کام کو رواں ماہ کے آخر تک معیار کے ساتھ پورا کیا جائے : ڈی سی عرفان نواز میمن ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہر اور گردو نواح میں سرچ آپریشنز ، مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک سے چیکنگ ۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔ٹوبہ ٹیک سنگھ : بازاروں میں انکروچمنٹ ختم نہ ہونے سے بازاروں میں خریداری کے لیے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہرجگہ جگہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم ٹریفک کی روانی شدید متاثر۔۔۔۔ ۔
Home » , » عید سے قبل صوبے بھر میں صفائی کی خصوصی مہم شروع کر نے کی ہدایت

عید سے قبل صوبے بھر میں صفائی کی خصوصی مہم شروع کر نے کی ہدایت

Mian Saud IT Solutions نے شائع کیا 02/07/2015 | Thursday, July 02, 2015


صوبہ بھر کے تمام شہروں میں عید سے قبل صفائی کی خصوصی مہم شروع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ڈائریکٹرز اور ٹائون چیف سنٹری انسپکٹر عید سے قبل صفائی کی مہم مکمل کر کے ان شہروں کو کلین سٹی ڈکلیئر کریں۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ صاف و شفاف پنجاب کے منصوبہ کے تحت شہری علاقوں کے گندگی کے ڈھیر اٹھانے اور کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں سینئر افسروں پر مشتمل ایک مانیٹرنگ کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو منصوبہ کے تمام پہلوؤں پر نظر رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جامع حکمت عملی کے ذریعے صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔


Share this article :

Google ads

اصلاح پروگرام

اصلاح پروگرام

ٹوبہ نیوز

ٹوبہ نیوز

ہم سے رابطہ کریں

Name

Email *

Message *

مقبول خبریں

 
Company Info | Contact Us | Privacy policy | Term of use | Widget | Advertise with Us | Site map
Copyright © 2011. TOBA NEWS . All Rights Reserved.
Design Template by Saud Ahmed | Support by creating website | Powered by Blogger