تازہ ترین :
ڈی پی او ٹوبہ عثمان گوندل کا ون ویلنگ، پتنگ بازی ، جواء کے اڈوں اور شادی کی تقریبات پر ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کرنے کا حکم ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ جرائم کی شرع اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : نئی سبزی وپھل منڈی کے تعمیراتی کام کو رواں ماہ کے آخر تک معیار کے ساتھ پورا کیا جائے : ڈی سی عرفان نواز میمن ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہر اور گردو نواح میں سرچ آپریشنز ، مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک سے چیکنگ ۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔ٹوبہ ٹیک سنگھ : بازاروں میں انکروچمنٹ ختم نہ ہونے سے بازاروں میں خریداری کے لیے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہرجگہ جگہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم ٹریفک کی روانی شدید متاثر۔۔۔۔ ۔
Home » , , » ٹوبہ : صفائی کے ناقص انتظامات ، مدینہ بیکری سمیت 2 بیکریاں، 2 سویٹ شاپس اور ایک میڈیکل سٹور سیل کر دیا گیا

ٹوبہ : صفائی کے ناقص انتظامات ، مدینہ بیکری سمیت 2 بیکریاں، 2 سویٹ شاپس اور ایک میڈیکل سٹور سیل کر دیا گیا

Mian Saud IT Solutions نے شائع کیا 25/08/2015 | Tuesday, August 25, 2015

اسسٹنٹ کمشنرواصف بشیرکھوکھر نے محکمہ صحت کی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارکر 2بیکریزورکشاپس،2سویٹ شاپ،ایک فاسٹ فوڈپوائنٹ،ایک ٹائرگودام اور ایک میڈیکل سٹور کو سیل کرتے ہوئے مجموعی طور پر55ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر ملاوٹ مافیا،حفظان صحت کے اصولوں کے منافی اشیاء خوردونوش تیاراورجعلی وغیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں اورڈینگی لاروے کی افزائش کاباعث بننے والے ممکنہ گودام کے خلاف خصوصی مہم شروع کی گئی ہے تاکہ عوام کو معیاری اشیاء ضروریہ میسرآسکیں اورڈینگی کاتدارک ہوسکے۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں رجانہ میں اچانک معائنہ کے دوران مد ینہ سویٹس شاپ اینڈ بیکر ، یونائٹیڈسویٹس، پاکستان بیکرز اورسیٹھی بیکرز میں صفائی کے نا قص انتظامات پائے گئے جس پر ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مٹھائی تیارکرنے کے کارخانے جبکہ چکنمبر316/GBمیں چوہدری میڈیکل سٹور کو غیرمعیاری ادویات فروخت کرنے پر سیل کر دیا گیا۔اسی طرح جھنگ روڈ پر سپورٹس سٹیڈیم کی مارکیٹ میں قائم اٹا لین پیزا کے کچن کو صفائی کے ناقص انتظامات پر سیل کر دیا گیا جبکہ جگنوپارک میں قائم ٹائر گودام کو ڈینگی کے تدارک کے لئے ناکافی انتظامات پر سیل کیاگیا۔اسسٹنٹ کمشنرنے بتایا کہ دیگر 32مختلف بیکریوں،فاسٹ فوڈسٹالز اور ورکشاپ کا بھی معائنہ کیا گیااور پیورفوڈ آرڈنینس کے تحت اشیا ئے خور دو نوش کے 18نمونہ جات کو تجزیہ کے لیے ٹیسٹنگ لیبارٹری بھیجا گیاہے۔اس موقع پرڈپٹی ڈسٹرکٹ
آفیسرہیلتھ ڈاکٹرضمیرصفدر،ڈسٹرکٹ آفیسرماحولیات اورہیلتھ نیوٹریشنسٹ ان کے ہمراہ تھے


Share this article :

Google ads

اصلاح پروگرام

اصلاح پروگرام

ٹوبہ نیوز

ٹوبہ نیوز

ہم سے رابطہ کریں

Name

Email *

Message *

مقبول خبریں

 
Company Info | Contact Us | Privacy policy | Term of use | Widget | Advertise with Us | Site map
Copyright © 2011. TOBA NEWS . All Rights Reserved.
Design Template by Saud Ahmed | Support by creating website | Powered by Blogger