
ٹوبہ ٹیک سنگھ کینال روڈ پر ضلعی انتظامیہ نے انکروچمنٹ کے نام پر لوگوں کے گھروں کے سامنے سے سولنگ اور ٹائلز اکھاڑ کر پھینک دیں جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے لوگوں کا کہنا ہے انتظامیہ نہ تو خو

یہاں سولنگ لگاتی ہے اور اگر ہم لگایئں تو انکروچمنٹ کے نام پر اکھاڑ کر پھینک دیا جاتا ہے اور جب بارش ہوتی ہے تو پانی گھروں اور دکانوں کے سامنے کھڑا ہو جاتا ہے جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاپے لوگوں نے ضلعی حکومت سے جلد از جلد اس مسلے کو حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔