تازہ ترین :
ڈی پی او ٹوبہ عثمان گوندل کا ون ویلنگ، پتنگ بازی ، جواء کے اڈوں اور شادی کی تقریبات پر ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کرنے کا حکم ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ جرائم کی شرع اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : نئی سبزی وپھل منڈی کے تعمیراتی کام کو رواں ماہ کے آخر تک معیار کے ساتھ پورا کیا جائے : ڈی سی عرفان نواز میمن ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہر اور گردو نواح میں سرچ آپریشنز ، مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک سے چیکنگ ۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔ٹوبہ ٹیک سنگھ : بازاروں میں انکروچمنٹ ختم نہ ہونے سے بازاروں میں خریداری کے لیے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہرجگہ جگہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم ٹریفک کی روانی شدید متاثر۔۔۔۔ ۔
Home » , , , , » نائن الیون کے بعد امریکہ نے کہاں ایٹم بم گرانا تھا ؟

نائن الیون کے بعد امریکہ نے کہاں ایٹم بم گرانا تھا ؟

Mian Saud IT Solutions نے شائع کیا 30/08/2015 | Sunday, August 30, 2015


برلن: جرمنی کے سابق چانسلر جیرہارڈ شروؤڈر کے مشیر نے انکشاف کیا ہے کہ 11 ستمبر کو نیویارک ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کے بعد امریکا نے افغانستان پر ایٹم بم گرانے کا منصوبہ بھی تیار کیا تھا جب کہ جرمنی نے صدر جارج بش کو ایسا 
کوئی بھی قدم اٹھانے سے منع کردیا تھا۔

سابق چانسلر کے سیاسی مشیر مائیکل اسٹائینر نے جرمن اخبار کو بتایا کہ نائن الیون کے بعد امریکا کی جانب سے افغانستان پر ممکنہ اقدامات میں سے ایک ایٹمی حملہ بھی تھا۔ اخبار کے مطابق اسٹائنر نے جب القاعدہ اور اسامہ بن لادن کی جانب سے نیویارک کے اہم تجارتی مرکز پر حملے میں ہزاروں افراد کی ہلاکت کے بعد انہوں نے امریکی انتظامیہ سے افغانستان کے خلاف ایٹمی ہتھیاروں کے آپشن پر سوال کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ تمام آپشن موجود ہیں۔ اسٹائنر کے مطابق اس وقت کے جرمن چانسلر شروؤڈر کو خدشہ تھا کہ امریکا غصے میں کسی بھی ردِ عمل کا اظہار کرسکتا ہے۔ لیکن انہوں نے امریکا کی غیرمشروط حمایت سے بھی انکار کردیا تھا اور 2003 میں ان کے اور صدربش کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے تھے کیونکہ جرمنی نے عراق کے خلاف امریکی جنگ میں بھی تعاون سے انکار کردیا تھا۔
Share this article :

Google ads

اصلاح پروگرام

اصلاح پروگرام

ٹوبہ نیوز

ٹوبہ نیوز

ہم سے رابطہ کریں

Name

Email *

Message *

مقبول خبریں

 
Company Info | Contact Us | Privacy policy | Term of use | Widget | Advertise with Us | Site map
Copyright © 2011. TOBA NEWS . All Rights Reserved.
Design Template by Saud Ahmed | Support by creating website | Powered by Blogger