رکن قومی اسمبلی چوہدری اسدالرحمن اود راہگیرکو لوٹنے والا بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے سات ملزمان گرفتار بھاری
اسلحہ موبائل فونز،نقدی رقم برآمد
ٹوبہ ٹیک سنگھ
چیئرمین استحقاق کمیٹی سمیت دیگر راہ گیروں کو
لوٹنے والے ڈاکو گینگ کو گرفتار کر لیا گیا ڈاکوگینگ کے قبضہ سے جدیداسلحہ ، گولیاں او ر لوٹا گیاسامان برآمد کر لیا گیا کچھ روز قبل آدھی را ت کے وقت کمالیہ روڈ پر واقع پل 664/5گ ب کے قریب ڈاکوؤں کے گروہ نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر کے چیئرمین استحقاق کمیٹی و رکن قومی اسمبلی چوہدری اسدالرحمن سمیت دیگر درجنوں راہگیروں کو اسلحہ کے زور پریر غمال بناتے ہوئے نقدی سمیت دیگر قیمتی اشیاء چھین لی تھیں ۔واردات کے فوری بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا شہزاد اکبر نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی سات ٹیمیں تشکیل دے رکھی تھیں کہ تھانہ پیرمحل میں تعینات ایس ایچ او چوہدری اختر سعید اور انچارج انویسٹی گیشن سب انسپکٹر عملدار حسین نے اپنے دیگر اہلکاروں محمد یونس جٹ ،محمد بابر،محمد وقاص ،بابراسلم ،محمد اعجازاور ایلیٹ فورس کے ہمراہ صوبہ کے مختلف اضلاع میں چھاپے مار کرمبینہ ڈاکو گینگ کے چھ ارکان کو گرفتارکر لیا۔اس موقع پر تھانہ صدر میں پولیس افسران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا چوہدری اسدالرحمن سمیت دیگر درجنوں راہگیروں کو کمالیہ روڈ پراسلحہ کے زور پر یر غمال بنا کر لوٹنے والے خطر ناک ڈاکوؤں کی گرفتاری پولیس کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں تھی جب کہ پکڑا جانے والا ڈاکوؤں کا گروہ صوبہ کے مختلف تھانوں کی پولیس کو سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھا ۔ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے جدید ٹیکنالوجی سمیت تمام وسائل برؤے کار لائے گئے ۔پولیس افسران نے بتایا کہ پکڑے جانے والے ڈاکوگینگ میں محمد طفیل ولدمحمد سعید حال مقیم مذہبی والا فیصل آباد جو کہ ڈاکو گینگ کاسرغنہ ہے دیگر ان میں محمد یاسین ولد عبدالجبار قوم جٹ سکنہ 257ر۔ب۔مذہبی والا ،شان انجم ولدمحمد اسماعیل سکنہ ضلع شیخوپورہ ،مبشر علی ولد جعفر علی سکنہ تحصیل شرق پور حال مقیم بیگم کوٹ لاہور ،محمد شکیل ولد محمد اکرم سکنہ شہباز رو ڈ بھگت پورہ لاہور ،محمد عثمان ولدمحمد طارق سکنہ 248ر۔ب۔فیصل آباد شامل ہیں جب کہ ڈاکوؤں کاسہولت کار فیض علی ولد محمد سعید سکنہ 269کوٹ کھتران جو کہ تاحال گرفتار نہیں ہو سکا ۔خطر ناک ڈاکو گینگ متعدد بار پولیس مقابلوں میں بچ جانے میں کامیاب ہوتا رہا اور مختلف اضلاع میں سہولت کاروں کے تعاون سے عرصہ دراز سے لوٹ مارمیں مصروف تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکوگینگ کے قبضہ سے جدیداسلحہ ، گولیاں او ر لوٹا گیاسامان برآمد کر لیا گیا ہے اور تفتیشی مراحل میں سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں ۔ڈاکو گینگ کی گرفتار ی پر ایس ایچ او تھانہ پیرمحل انسپکٹر چوہدری اخترسعید ،انچارج انویسٹی گیشن سب انسپکٹر علمدارحسین ،اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد غلام مرتضیٰ اور دیگر اہلکار داد کے مستحق ہیں جن کی محکمانہ ترقی کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ راناشہزاد اکبر افسران بالا کو سفارشات بھجوا رہے ہیں عوام
کے جا ن و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پولیس تمام تروسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔عوام پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ جرائم پیشہ افرادکو پناہ گاہیں فراہم نہ کریں ۔
سعود احمد ٹوبہ ٹیک سنگھ 03428822228