ٹوبہ ٹیک سنگھ :(نثار احمد خان/محمود ناصر)ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر عامر اعجاز اکبر نے کہا ہے زرعی یونیورسٹی
سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ کا قیام تعلیم کی ترویج میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے یہ بات زرعی یونیورسٹی سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دورہ کے موقع پر کہی ۔اسسٹنٹ کمشنر واصف بشیر کھوکھر ،پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر پرویز اختر ، پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق اوردیگرفیکلٹی ممبران بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او نے کہا کہ سب کیمپس کے قیام سے علاقہ میں لائیو سٹاک ،پولٹری فارمنگ اور زراعت کے شعبہ میں بہتری آئے گی اور کم آمدنی والے کاشتکاروں کی جدیدخطوط پر تربیت کر کے ان کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکے گا ۔انہوں نے کہا کہ کیمپس کی بدولت متوسط طبقہ کے بچوں کو اپنے ہی شہر میں اعلیٰ اور معیاری تعلیم کے مواقع میسّر آئیں گے ۔ڈی سی او نے اس موقع پر سب کیمپس کے تعمیراتی کا موں کا معائنہ کیا ۔پرنسپل پروفیسر ڈاکٹرپرویز اختر نے ڈی سی او کو مختلف پراجیکٹس بارے بریفنگ دی ۔