تازہ ترین :
ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی پچھلے پانچ ماہ کی رپورٹ جاری کردی گئی،ضلعی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پوری تندہی سے ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے : ڈی پی او عثمان اکرم گوندل ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ جرائم کی شرع اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : نئی سبزی وپھل منڈی کے تعمیراتی کام کو رواں ماہ کے آخر تک معیار کے ساتھ پورا کیا جائے : ڈی سی معظم سپراء ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : ڈی سی معظم سپراء، ڈی پی او عثمان گوندل سمیت ضلعی افسران کے سستے رمضان بازاروں کے دورے ۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔ٹوبہ ٹیک سنگھ : بازاروں میں انکروچمنٹ ختم نے ہونے سے بازاروں میں خریداری کے لیے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہر اور دیہات میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ۔۔۔۔ ۔
Home » » پولٹری پیداوار میں اضافہ‘ رعائتی قیمت پر مرغیوں کی فراہمی کا فیصلہ

پولٹری پیداوار میں اضافہ‘ رعائتی قیمت پر مرغیوں کی فراہمی کا فیصلہ

Mian Saud IT Solutions نے شائع کیا 30/08/2015 | Sunday, August 30, 2015

ٹوبہ ٹیک سنگھ 
پولٹری اور انڈوں کی پیداوار میں اضافہ کے لئے محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے رعائتی قیمت پر مرغیوں کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سکیم کے تحت 30 فیصد خصوصی رعائت پر پولٹری یونٹس کی فراہمی کا عمل ستمبر سے شروع ہو گا۔ ہر پولٹری یونٹ میں ایک دیسی مرغا اور پانچ دیسی مرغیاں شامل ہوں گی۔
محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے مطابق اس سکیم کے تحت پولٹری یونٹ خریدنے کے خواہشمند افراد خریداری فارم ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر پولٹری اور ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے دفاتر سے دفتری اوقات میں حاصل کر سکتے ہیں۔
 اس سکیم کے تحت ایک شخص زیادہ سے زیادہ ایک پولٹری یونٹ خرید سکتا ہے جس کے لئے فارم ضلع بھر کے تمام شفاخانہ حیوانات پر بھی دستیاب ہوں گے۔
سکیم کے تحت پولٹری یونٹ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد سے 300 روپے ایڈوانس اور 620 روپے یونٹ کی فراہمی پر وصول کئے جائیں گے۔

Share this article :

Google ads

اصلاح پروگرام

اصلاح پروگرام

ٹوبہ نیوز

ٹوبہ نیوز

ہم سے رابطہ کریں

Name

Email *

Message *

مقبول خبریں

 
Company Info | Contact Us | Privacy policy | Term of use | Widget | Advertise with Us | Site map
Copyright © 2011. TOBA NEWS . All Rights Reserved.
Design Template by Saud Ahmed | Support by creating website | Powered by Blogger