جھنگ روڈ پر واقع فرائی چکس کے کچن اور کبانہ سویٹس اینڈ بیکرز کی ورکشاپ کو صفائی کے ناقص انتظامات پر24گھنٹے کے لئے سیل کرتے ہوئے مجموعی طور پر50ہزارروپے جرمانہ عائد کر دیاہے۔ڈی سی او کی ہدایت پرضلع بھر میں ملاوٹ مافیا اور حفظان صحت کے اصولوں کے منافی کام کرنے والے ہوٹلوں،فاسٹ فوڈاور بیکریزکے خلاف شروع کی جانے والی مہم کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر واصف بشیر کھوکھر نے فرائی چکس اورکبانہ بیکرز پر چھاپہ ماراجہاں صفائی کی صورتحال انتہائی ناقص پائی گئی جبکہ اشیائے خورد ونوش کی تیاری میں استعمال ہونے والے اجزاء کو ڈھانپنے کا کوئی انتظام نہ تھا۔اسسٹنٹ کمشنر نے کبانہ بیکرز کی ورکشاپ کو سیل کرتے ہوئے موقع پر20ہزارروپے جبکہ فرائی چکس کے کچن کو سیل کرتے ہوئے30ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔اسسٹنٹ کمشنرنے اس موقع پر بتایا کہ صفائی ستھرائی کاخیال نہ رکھنے والے تمام ہوٹلوں،فاسٹ فوڈاور بیکریوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی شروع کی گئی ہے تاکہ عوام کو صاف ستھرے اور معیاری اشیائے خورد ونوش
میسرآسکیں۔
میسرآسکیں۔