تازہ ترین :
ڈی پی او ٹوبہ عثمان گوندل کا ون ویلنگ، پتنگ بازی ، جواء کے اڈوں اور شادی کی تقریبات پر ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کرنے کا حکم ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ جرائم کی شرع اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : نئی سبزی وپھل منڈی کے تعمیراتی کام کو رواں ماہ کے آخر تک معیار کے ساتھ پورا کیا جائے : ڈی سی عرفان نواز میمن ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہر اور گردو نواح میں سرچ آپریشنز ، مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک سے چیکنگ ۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔ٹوبہ ٹیک سنگھ : بازاروں میں انکروچمنٹ ختم نہ ہونے سے بازاروں میں خریداری کے لیے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہرجگہ جگہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم ٹریفک کی روانی شدید متاثر۔۔۔۔ ۔
Home » » قومی انسداد دہشت گردی کے تیسرے کورس میں 405 اہلکاروں کی تربیت مکمل

قومی انسداد دہشت گردی کے تیسرے کورس میں 405 اہلکاروں کی تربیت مکمل

Mian Saud IT Solutions نے شائع کیا 21/09/2015 | Monday, September 21, 2015


راولپنڈی: نیشنل کاؤنٹرٹیررازم ٹریننگ سینٹر کے تیسرے کورس میں 405 سیکیورٹی اہلکاروں کی ترتیب مکمل ہوگئی ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل کاؤنٹرٹیررازم ٹریننگ سینٹر کھاریاں میں 4 ہفتوں پر مشتمل قومی مربوط انسداد دہشت گردی کورس میں پاک بحریہ، گلگت بلتستان پولیس، سندھ پولیس کے اسپیشل سیکورٹی یونٹ ، پنجاب ڈیفنس سروس گارڈ، آزادجموں وکشمیر پولیس، پاکستان کوسٹ گارڈ ، آرمی اسٹرٹیجک فورس کمانڈ، ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس اور رینجرز کے 405 اہلکاروں نے اس تربیتی کورس میں حصہ لیا۔ کورس کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کورکمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل ہلال حسین تھے، اس کے علاوہ آئی جی اسلام آباد، آئی جی آزاد کشمیر اور سیکریٹری داخلہ پنجاب بھی تقریب میں شریک تھے۔ تقریب سے خطاب کے دوران لیفٹیننٹ جنرل ہلال حسین نے کہا کہ پیراملٹری فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو انسداد دہشت گردی کی تربیت فراہم کرنے کا مقصد قومی سطح پر دہشت گردی کے خلاف ایک مربوط جوابی طریقہ کار کو فروغ دینا ہے۔اس سے سیکیورٹی اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔
Share this article :

Google ads

اصلاح پروگرام

اصلاح پروگرام

ٹوبہ نیوز

ٹوبہ نیوز

ہم سے رابطہ کریں

Name

Email *

Message *

مقبول خبریں

 
Company Info | Contact Us | Privacy policy | Term of use | Widget | Advertise with Us | Site map
Copyright © 2011. TOBA NEWS . All Rights Reserved.
Design Template by Saud Ahmed | Support by creating website | Powered by Blogger