تازہ ترین :
ڈی پی او ٹوبہ عثمان گوندل کا ون ویلنگ، پتنگ بازی ، جواء کے اڈوں اور شادی کی تقریبات پر ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کرنے کا حکم ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ جرائم کی شرع اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : نئی سبزی وپھل منڈی کے تعمیراتی کام کو رواں ماہ کے آخر تک معیار کے ساتھ پورا کیا جائے : ڈی سی عرفان نواز میمن ۔۔۔۔ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہر اور گردو نواح میں سرچ آپریشنز ، مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک سے چیکنگ ۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔ٹوبہ ٹیک سنگھ : بازاروں میں انکروچمنٹ ختم نہ ہونے سے بازاروں میں خریداری کے لیے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہرجگہ جگہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم ٹریفک کی روانی شدید متاثر۔۔۔۔ ۔
Home » » آرمی چیف نے 9 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، آئی ایس پی آر

آرمی چیف نے 9 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، آئی ایس پی آر

Mian Saud IT Solutions نے شائع کیا 21/09/2015 | Monday, September 21, 2015


راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 9 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/09/q222.jpg
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 9 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد خیبرپختونخوا میں شہریوں، سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے میں ملوث تھے جب کہ دہشت گرد مستونگ میں فرقہ وارنہ قتل کے واقعات میں بھی ملوث تھے۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/09/q320.jpg
ترجمان پاک فوج کےمطابق دہشت گرد نوشہرہ میں مسجد پر خودکش حملے، میجر جنرل ثنا اللہ عباسی اور کرنل توصیف پر بھی حملے میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کےمطابق ایک دہشت گرد کو عمر قید بھی دی گئی ہے۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/09/q419.jpg
آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والوں میں سید زمان خان، عبیداللہ خان، محمود، قاری زبیر، رب نواز، سہیل، عمران، اسلم خان اورجمیل الرحمان بھی شامل ہیں۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ  حرکت الجہاد کے سید زمان نے خیبرپختونخوا میں فورسز پر حملہ کیا جس میں 6 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوئے، حرکت الجہاد اسلامی کے عبیداللہ اور محمود بھی فورسز پر حملوں میں ملوث ہیں جب کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے قاری زبیر نے نوشہرہ میں مسجد پر حملہ کیا۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/09/q518.jpg
ترجمان پاک فوج کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کا رب نواز اور سہیل فوجیوں اور بنوں جیل حملے کے مجرم ہیں، جمیل کالعدم تحریک طالبان سوات کا ممبر اور میجرجنرل ثنااللہ عباسی پر حملے کا مجرم ہے جب کہ عمران مستونگ میں 27 افراد کے فرقہ وارانہ قتل میں ملوث ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حرکت الجہاد اسلامی کے جمشید رضا کو عمر قید کی سزا دی گئی جو فوج پر حملوں اور 2 سپاہیوں کے قتل میں ملوث ہے۔
Share this article :

Google ads

اصلاح پروگرام

اصلاح پروگرام

ٹوبہ نیوز

ٹوبہ نیوز

ہم سے رابطہ کریں

Name

Email *

Message *

مقبول خبریں

 
Company Info | Contact Us | Privacy policy | Term of use | Widget | Advertise with Us | Site map
Copyright © 2011. TOBA NEWS . All Rights Reserved.
Design Template by Saud Ahmed | Support by creating website | Powered by Blogger